مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
نیو یارک ٹائمز کے صفحات پر"فلسطینیوں کا جنسی استحصال"
دی نیویارک ٹائمز کے  کالم نگار نکولس کرسٹوف کے تازہ ترین مضمون نے اسرائیلی حراستی مراکز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا ہے
نیو یارک ٹائمز  کے صفحات پر"فلسطینیوں کا جنسی استحصال"
نیو یارک ٹائمز / Reuters

دی نیویارک ٹائمز کے  کالم نگار نکولس کرسٹوف کے تازہ ترین مضمون نے اسرائیلی حراستی مراکز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا ہے۔

دی نیویارک ٹائمز کے  کالم نگار نکولس کرسٹوف نے "فلسطینیوں کے جنسی استحصال پر خاموشی" کے عنوان سے ایک چونکا دینے والا کالم لکھا ہے۔

کرسٹوف نے 14 سابق قیدیوں، جن میں خواتین اور مرد شامل ہیں، کے ساتھ کیے گئے اپنے انٹرویوز اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں کی بنیاد پر بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں جنسی تشدد ایک عام "معیاری طریقہ کار" بن چکا ہے۔

سابق قیدیوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قید کی زندگی کے دوران   جنسی زیادتی، شدید زدو کوب، جنسی تشدد کی دھمکیوں اور منظم تذلیل کا سامنا کیا۔

کرسٹوف نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کے براہ راست شواہد نہیں ہیں کہ ریپ کا حکم براہ راست رہنماؤں کی طرف سے دیا گیا تھا، لیکن اسرائیل نے ایک ایسا سیکیورٹی نظام قائم کیا ہے جہاں جنسی تشدد ایک طریقہ کار بن چکا ہے۔

مضمون میں 'بی تسیلم' (B'Tselem)، 'سیو دی چلڈرن' (Save the Children) اور 'یورو-میڈ' (Euro-Med) جیسی تنظیموں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کی 49 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اسرائیل پر "جنسی تشدد کے ذریعے اذیت دینے" کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بعض قیدیوں کو رہائی کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اپنے تجربات کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں۔

عالمی پریس میں وسیع پیمانے پر گونجنے والا یہ مضمون بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے ایک بار پھر خطے میں حراست کے حالات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے