مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک نامعلوم فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کام کرنے والے امریکی بحری یونٹس ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آئے ہیں
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
ایران-امریکہ / AP

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک نامعلوم فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کام کرنے والے امریکی بحری یونٹس ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

 یہ کارروائی امریکی فوج کی جانب سے ایک ایرانی تیل بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی۔

جمعہ کی صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں سے نقصان پہنچنے کے بعد امریکی بحری جہاز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

فوکس نیوز کے ایک رپورٹر نے سینیئر امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کی بندر عباس اور قشم بندرگاہ پر حملے کیے ہیں۔

 پینٹاگون نے ابھی تک اس پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم بدھ کو امریکی فوج نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ امریکی ایف-18 لڑاکا طیارے نے ٹینکر کے Rudder کو نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 'بہمن پیئر' کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔

میزان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ قشم میں سنائی دینے والے دھماکے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے چھوٹے ڈرونز کو گرانے کے باعث ہوئے، جبکہ بندر عباس میں بھی دو ڈرونز مار گرائے گئے۔

 

 

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید