سیاست
1 منٹ پڑھنے
روس کا مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہو گیا
روس کا انتونوف اے این۔24 مسافر بردار طیارہ ملک کے مشرقی علاقے میں پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا
روس کا مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہو گیا
This file photo shows an Antonov An-24 passenger aircraft being serviced. / Reuters
24 جولائی 2025

روس کا انتونوف اے این۔24 مسافر بردار طیارہ ملک کے مشرقی علاقے 'امور' میں پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا ہے۔

امور کے گورنر واسیلی اورلوف نے آج بروز جمعرات ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ یہ طیارہ علاقے کے انتظامی مرکز 'بلاگوویش چنسک' سے 'ٹینڈا ' قصبے کی طرف پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں 5 بچوں سمیت  کُل 43مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔گمشدہ طیارے کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں"۔

وزارتِ ہنگامی حالات نے بھی تلاش کی تصدیق کی اور کہا  ہےکہ طیارہ، مقامی ہوائی اڈے ٹینڈا سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر، ریڈار سے غائب ہو گیا اور اس کے بعد سے طیارے کے عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  "طیارہ،  'خبارووسک۔بلاگوویش چنسک۔ٹینڈا'رُوٹ پر پرواز کر رہا تھا اور  ابتدائی معلومات کے مطابق   طیارے میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔  واقعے کے بارے میں مزید معلومات کی تصدیق کی جا رہی ہے"۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان