سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران کی طرف سے امریکہ کو 'ترجیحی جنگ' سے بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کا انتباہ، ان کا سدِ باب ممکن تھا
'گیس کی قیمتوں میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ  کے بڑھتے ہوئے رحجان کو  ایک طرف رکھیں۔اصل مشکلات  جب امریکی قرض اور رہن کی شرحیں بڑھنا شروع ہوجائینگی ، تب شروع ہوں گی۔'، عراقچی
ایران کی طرف سے امریکہ کو 'ترجیحی جنگ' سے بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کا انتباہ، ان کا سدِ باب ممکن تھا
عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے "مکمل طور پر بچا جا سکتا تھا۔" (تصویر: فائل) / Reuters

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی 'اختیاری جنگ' سے اسے بڑھتے ہوئے اقتصادی نتائج کا سامنا ہوگا۔

عراقچی نے جمعہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکیوں کو تہران کے ساتھ تنازعے کی بڑھتی ہوئی لاگت برداشت کرنا پڑے گی۔

عراقچی نے ایکس پر کہا: 'امریکیوں سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف انتخابی جنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لاگتیں برداشت کرنی ہوں گی۔'

انہوں نے لکھا ہے کہ 'گیس کی قیمتوں میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ  کے بڑھتے ہوئے رحجان کو  ایک طرف رکھیں۔اصل مشکلات  جب امریکی قرض اور رہن کی شرحیں بڑھنا شروع ہوجائینگی ، تب شروع ہوں گی۔'

انہوں نے امریکہ کے اندر بڑھتے ہوئے اقتصادی دباؤ کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ آٹو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی بلند سطح تک پہنچ چکی ہے۔

' عراقچی نے مزید کہا کہ "ان سب سے نمٹنا ممکن تھا۔'

علاقائی کشیدگی اس کے بعد بڑھ گئی جب امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکہ کے حلیفوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کیں اور آبنائے ہرمز بند ہو گئی۔

پاکستانی ثالثی کے ذریعے 8 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی، لیکن اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت آخری اور پائیدار معاہدے تک نہیں پہنچ سکی۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا۔

 

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی