مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو امریکی بحریہ آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے راستے اسکورٹ کر سکتی ہے اور انہوں نے واشنگٹن کو خلیج عبور کرنے والے بحری جہازوں کے لیے انشورنس گارنٹیز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
آبنائے ہرمز / AP

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو امریکی بحریہ آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے راستے اسکورٹ کر سکتی ہے اور انہوں نے واشنگٹن کو خلیج عبور کرنے والے بحری جہازوں کے لیے انشورنس گارنٹیز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اپنے Truth Social پلیٹ فارم پر لکھتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ “سیاسی خطرے کی انشورنس اور گارنٹیز” ایک معقول قیمت پر فراہم کرے۔

انہوں نے لکھا  کہ میں نے امریکی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی خطرے کی انشورنس اور گارنٹیز، ایک نہایت معقول قیمت پر فراہم کرے تاکہ خلیج عبور کرنے والے تمام تجارتی بحری جہازوں خاص طور پر توانائی سے متعلقہ جہازوں کی مالی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوریج تمام شپنگ لائنز کے لیے دستیاب ہوگی۔

 ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو امریکی بحریہ جلد از جلد ٹینکروں کو آبنائے  ہرمز کے راستے اسکورٹ کرنا شروع کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں  کیونکہ  امریکی اقتصادی و عسکری قوت بے مثل ہے۔

یہ بیانات اس کے بعد سامنے آئے ہیں   جب رواں  ہفتے ایران نے  آبنائے ہرمز سے گزرتے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جو عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے ایک اہم شپنگ روٹ ہے۔

اطلاع ہے کہ خطے میں بعض تیل بردار ٹینکرز پر حملے ہوئے ہیں۔

متعدد سمندری انشوررز، جن میں Skuld، Steamship Mutual اور North Standard شامل ہیں انہوں  نے اپنے کلائنٹس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ قریبی  پانیوں میں جنگ سے متعلقہ نقصانات کی کوریج ختم کر دیں گے۔

آبنائے  ہرمز خلیج کو بحیرہ  عرب سے ملانے والا ایک تنگ سمندری راستہ ہے اور تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کے سب سے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے تجارتی شپنگ کی سلامتی اور عالمی توانائی منڈیوں پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
سعودی عرب: ہم حوثی حملوں کا 'سخت' جواب دیں گے
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل