ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ COP31کی میزبانی کےلیے تیار ہے:ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ اگلی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، COP31، کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ترکیہ COP31کی میزبانی کےلیے تیار ہے:ایردوان
ایردوان / Anadolu Agency

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ اگلی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، COP31، کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ترکیہ  اگلے سال COP31 موسمیاتی سربراہی اجلاس بحیرہ روم کے تفریحی و ساحلی  شہر انطالیہ میں منعقد کرنے جا رہا ہے، کیونکہ آسٹریلیا نے سالانہ تقریب کی میزبانی کی اپنی کوشش ترک کر دی ہے۔

ترکیہ کے توانائی کے اہداف کو اجاگر کرتے ہوئے ایردوان نے  کہا کہ ملک 2035 تک اپنی شمسی اور ہوا کی توانائی کی صلاحیت کو چار گنا بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس سال ترکیہ کی توانائی کے مرکب میں قابل تجدید توانائی کا حصہ پہلے ہی 60 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔

غزہ کے حوالے سے ایردوان نے زور دیا کہ گزشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی عالمی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کی تباہی نے فلسطین کی ترقیاتی کوششوں کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا ہے

ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ پائیدار جنگ بندی کی حمایت اور فلسطینی علاقے کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں جیسا کہ ہمیشہ کرتے آئے ہیں

جوہانسبرگ دو روزہ رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس کا مقصد دنیا کے سب سے اہم چیلنجز پر بات چیت کرنا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک