پاکستان
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کرے گا:الپ ارسلان بائراکتر
توانائی اور قدرتی وسائل کے ترک  وزیر الپ ارسلان بیرکتر نے اعلان کیا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ ایک نیا توانائی معاہدہ باقاعدہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو زمین اور سمندر دونوں پر تیل اور گیس کی تلاش کا احاطہ کرے گا
ترکیہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کرے گا:الپ ارسلان بائراکتر
الپ ارسلان بائراکتر / Reuters

توانائی اور قدرتی وسائل کے ترک  وزیر الپ ارسلان بیرکتر نے اعلان کیا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ ایک نیا توانائی معاہدہ باقاعدہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو زمین اور سمندر دونوں پر تیل اور گیس کی تلاش کا احاطہ کرے گا۔ 

بیرکتر نے بدھ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے پاکستان جائیں گے تاکہ معاہدے کو رسمی شکل دی جا سکے۔

ہم پاکستان کے پہلے گہرے سمندر کی ڈرلنگ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہمارا تعاون دو آن شور بلاکس اور ایک آف شور زون میں تلاش کے کام سے شروع ہوگا،" انہوں نے مزید کہا۔

 ترک اخبار ڈیلی صباح نے  بتایا کہ دستخط کی تقریب منگل کو ہونے کی توقع ہے

 یاد رہے کہ فروری میں، حکومت پاکستان نے مکران اور سندھ کے حوضوں میں 40 آف شور بلاکس کو ایکسپلوریشن لائسنس دینے کے لیے بولی لگانے کا اعلان کیا۔

ترکیہ اور پاکستان نے اپریل میں جنوبی ایشیائی ملک کے 40 بلاکس میں آف شور تیل اور گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ بولی لگانے کا معاہدہ کیا۔

 پاکستان کی ماری انرجیز لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ترک پیٹرولیم (TPAO) کے ساتھ آف شور بولی کے راؤنڈ میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

جولائی میں، ترک وزیر خارجہ خاکان فیدان نے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے دوران کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان کے آف شور ذخائر میں تیل اور گیس کی تلاش کریں گی۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فیدان نے انقرہ کے اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی اور توانائی کے تعلقات کو گہرا کرنے اور اپنے دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ارادے پر زور دیا

اکتوبر میں، TPAO نے پاکستان کے ایسٹرن آف شور انڈس بلاک-سی میں 25 فیصد حصہ اور آپریٹنگ حقوق حاصل کیے جو اسلام آباد کی نئی  آغاز کردہ  آف شور انرجی ایکسپلوریشن مہم کا حصہ تھا۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ