دنیا
2 منٹ پڑھنے
غزّہ کے شہداء میں مسلسل اضافہ، اسرائیل نے ایک عورت اور ایک بچی کو قتل کر دیا
اسرائیل نے المواسی کے مہاجر کیمپ پر فضائی حملہ کر کے ایک فلسطینی عورت اور ایک بچی کو قتل اور  کم از کم 22 فلسطینیوں کو  زخمی کر دیا
غزّہ کے شہداء میں مسلسل اضافہ، اسرائیل نے ایک عورت اور ایک بچی کو قتل کر دیا
المواصی میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین سوگ منا رہے ہیں، جبکہ لاشوں کو تدفین کے لیے خان یونس لے جایا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے المواسی کے مغرب میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کر کے ایک فلسطینی عورت  اور ایک بچی کو قتل اور  کم از کم 22 فلسطینیوں کو  زخمی کر دیا ہے۔

ایک طبی ذریعے کی اندولو ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی حملے میں غیث کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ حملے میں ایک 31 سالہ عورت  اور 6 سالہ  بچی ہلاک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے کم از کم 20 افراد میں سے اکثریت  عورتوں  اور بچوں پر مشتمل ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی بمباری نے گنجان آباد کیمپ میں قائم متعدد خیموں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے وسطی علاقے میں مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیل کے ایک اور فضائی حملے میں مغازی مہاجر کیمپ میں واقع ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

غزّہ وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 904 فلسطینی ہلاک  اور 2 ہزار 713 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ معاہدہ اس دو سالہ نسل کُشی جنگ کو روکنے کے لیے کیا گیا تھاجو اکتوبر 2023 سے اب تک 72 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو نگل چُکی ۔ اسرائیل کی طرف سے قتل کئے گئے ان افراد کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔ اسرائیل  172 ہزار سے زائد افراد کو  زخمی کر چُکا اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد کو تباہ کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
امریکہ اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے قریب
اسرائیل کا خوف: کہیں ٹرمپ ایک محدود ایران معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک