ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
بیجنگ کسی بھی بہانے سے وینزویلا کے داخلی امور میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کے خلاف ہے: لن جیان
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
بیجنگ نے وینزویلا اور خطے میں امریکی اقدامات پر تنقید کی۔ / Reuters

چین نے پورے لاطینی امریکہ میں بڑھتے ہوئے فوجی آپریشنوں  کے حوالے سے کہا ہے کہ "ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں  "بیرونی قوتوں" کی مداخلت کے خلاف ہیں"۔

چین وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کو بیجنگ میں  معمول کی پریس  کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ"چین کسی بھی ایسی کاروائی کے خلاف ہے جو اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرے یا دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی پر اثر انداز ہو"۔

جیان  نے مزید کہا  ہےکہ بیجنگ کسی بھی بہانے سے وینزویلا کے داخلی امور میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کے خلاف ہے۔ تمام فریقوں کو چاہیے کہ وہ مل کر لاطینی امریکہ اور کیریبین کو "پُر امن خطے" کی حیثیت پر برقرار رکھیں اور صورتحال کو مزید کشیدگی سے بچائیں۔

یہ بیانات ایک  ایسے وقت  پر جاری کئے گئے  ہیں  کہ جب کئی ماہ سے مذکورہ خطّے میں امریکی فوجی آپریشنوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وینزویلا کے ساحلوں پر نیول دستے، جنگی بحری جہاز، لڑاکا اور بمبار طیارے، آبدوزیں اور ڈرون  طیارے متعین کیے گئے ہیں اور وینزویلا پر واشنگٹن کے حملے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

اب تک امریکی فوج   منشیات اسمگلنگ کے شبہے میں متعدد  بحری جہازوں پر 21 حملے کر چُکی ہے۔ ان حملوں  کے نتیجے میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں  امریکی انتظامیہ نے "نارکو۔دہشت گرد" قرار دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  وینزویلا کے اوپر اور  اطراف کی فضائی حدود کو "مکمل طور پر بند" سمجھا جانا چاہیے۔ اس بیان کے بعد  واشنگٹن اور وینزویلا  کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا  ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"