دنیا
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا: اونٹاریو جھیل، آج اور ہمیشہ کے لیے اونٹاریو جھیل
صدر ٹرمپ سے بہت پہلے بھی اس جھیل کا نام اونٹاریو جھیل تھا اور صدر ٹرمپ کے بعد بھی اسے اونٹاریو جھیل ہی کہا جاتا رہے گا: وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ
کینیڈا: اونٹاریو جھیل، آج اور ہمیشہ کے لیے اونٹاریو جھیل
اونٹاریو کے پریمیئر فورڈ نے ٹرمپ کے نام تبدیل کرنے کے حکم کے بعد 'لیک اونٹاریو' کے سائن بورڈ کی نقاب کشائی کی۔ / Reuters

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے  وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کی بڑی جھیلوں میں شمار ہونے والی اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے "امریکہ جھیل" رکھنے کے منصوبے کا اعلان کئے جانے سے چند روز بعد، اونٹاریو کے شہر وِنوَنا میں اونٹاریو جھیل کا نیا سائن بورڈ نصب کرکے اس کی رونمائی کی۔

فورڈ نے ہفتے کے روز ایکس سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ "میں یہاں ہمارے صوبے اور ہمارے ملک کی آنکھ کے تارے ' اونٹاریو جھیل' کے کنارے کھڑا ہوں۔ آپ نے سنا ہوگا کہ صدر ٹرمپ اس جھیل کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یہ بات پسند نہیں کہ اونٹاریو اور کینیڈا اپنے حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔ لیکن ذرا سنجیدگی سے سوچیں۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ سے بہت پہلے بھی اس جھیل کا نام اونٹاریو جھیل تھا اور صدر ٹرمپ کے بعد بھی اسے اونٹاریو جھیل ہی کہا جاتا رہے گا۔ لیکن اگر صدر ٹرمپ یا کوئی اور اسے بھول جائے تو ہم نے یہ سائن بورڈ لگا دیا ہے: اب اور ہمیشہ کے لیے، اونٹاریو جھیل۔"

واضح رہے کہ ٹرمپ کےدستخط کردہ ایک  صدارتی حکم نامے میں امریکی اداروں کو سرکاری نقشوں اور ڈیٹا بیسوں میں "امریکہ جھیل" کا نام استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی  اور کہا گیا  ہے کہ یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا تھا کہ "ہم اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے فوری طور پر 'امریکہ جھیل' کر رہے ہیں۔"

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے جھیل کی قدیم تاریخ اور اس کے نام کی وینڈاٹ زبان میں جڑوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نام کی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ تنازعہ ناکام تجارتی مذاکرات اور امریکہ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات  پر عائد کیے گئے نئے محصولات کے بعد شروع ہوا ہے۔ کینیڈا نے بھی ان محصولات کے جواب میں جوابی محصولات عائد کئے ہیں۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور