دنیا
3 منٹ پڑھنے
فرانس کی طرف سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں توسیع کے حوالے سے بل تیار
اسرائیل اور امریکا لبنان میں حفاظتی افواج کی توسیع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحث کے دوران اس کی تجدید کا مخالف ہیں۔
فرانس کی طرف سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں توسیع کے حوالے سے بل تیار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور لبنان کے سرحدی تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔ / Reuters
19 اگست 2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کے روز فرانس کی جانب سے تیار کردہ ایک قرارداد پر بحث کا آغاز کیا، جس کا مقصد جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی مدت کو ایک سال کے لیے بڑھانا ہے، اور بالآخر اسے واپس بلانے کی  منصوبہ بندی  کرنا ہے۔

اسرائیل اور امریکہ نے مبینہ طور پر اس فورس کے مینڈیٹ کی تجدید کی مخالفت کی ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس مسودہ متن کو واشنگٹن کی حمایت حاصل ہے، جو سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مذاکرات پر تبصرہ نہیں کرتے،" کیونکہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے مستقبل پر بات چیت جاری ہے۔ یہ فورس 1978 سے تعینات ہے تاکہ اسرائیلی افواج جو لبنان پر حملہ کرنے کے بعد وہاں موجود  ہے کے  انخلا کی نگرانی کرے اور لبنانی حکومت کو سرحدی علاقے پر اختیار بحال کرنے میں مدد فراہم کرے۔

رائٹرز کے مطابق، اس متن میں کہا گیا ہے کہ "UNIFIL کے مینڈیٹ کو 31 اگست 2026 تک بڑھایا جائے گا،" لیکن "یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ UNIFIL کے انخلاء پر کام  کیا جائے گا۔"

لیکن اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ لبنانی حکومت جنوبی لبنان میں " سیکیورٹی  قائم کرنے " کی واحد مجاز ہوگی اور فریقین ایک جامع سیاسی معاہدے پر متفق ہوں گے۔

اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان حالیہ جنگ کے خاتمے کے بعد ہونے والے جنگ بندی کے تحت، بیروت کی فوج جنوبی لبنان میں تعینات ہو رہی ہے اور وہاں حزب اللہ کے ڈھانچے کو ختم کر رہی ہے۔

لبنان حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے پیچیدہ مسئلے سے نمٹ رہا ہے، اور کابینہ نے اس ماہ فوج کو سال کے آخر تک اس کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا ہے۔ دوسری جانب  ایران کی حمایت یافتہ اس تنظیم نے اس پر مزاحمت کی ہے۔

جنگ بندی کے تحت، اسرائیل کو مکمل طور پر لبنان سے انخلا کرنا تھا، لیکن اس نے کئی ایسے علاقوں میں اپنی افواج برقرار رکھی ہیں جنہیں وہ اسٹریٹجک سمجھتا ہے اور لبنان بھر میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی افواج کا اقوام متحدہ کے نیلے ہیلمٹ والے امن فوجیوں کے ساتھ بھی  ٹاکرا ہوا  ہے۔

زیر بحث مسودہ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "لبنان اور اسرائیل کے درمیان بین الاقوامی سرحد سے متعلق کسی بھی تنازع یا تحفظات کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو بڑھایا جائے۔"

سلامتی کونسل کے اراکین نے پیر کے روز اس مسودہ قرارداد پر بحث کی، جسے اے ایف پی نے دیکھا، اور 15 رکنی کونسل کی جانب سے 25 اگست کو ووٹنگ سے قبل اس پر غور کیا جا رہا ہے، کیونکہ مہینے کے آخر میں فورس کے مینڈیٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر