غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
روس کا یوکرائن پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس کا یوکرائن پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
یوکرینی حکام نے حملے میں ہونے والے نقصانات اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ / AP

اتوار کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف  پروسیع پیمانے کے  روسی ڈرون اور میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک اہم سرکاری عمارت کی چھت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹروں  نے کیف  کابینہ کمیٹی کی عمارت سے  دھوئیں کے بادل اُٹھتے دیکھے ہیں۔

 یوکرین کی وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے کہا ہےکہ جنگ کے دوران پہلی بار 'دشمن حملے' نے یوکرین کی سرکاری عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے  کے لیے کام کر رہا ہے "۔

 روس نے اب تک شہر کے مرکز میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا تھا۔ مذکورہ کابینہ عمارت وزراء کے دفاتر اور  رہائش گاہوں  پر مشتمل ہے۔

فائر بریگیڈ اور ایمبولینسیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور پولیس نے متاثرہ علاقے کو داخلے کے لئے بند کر دیا ہے۔ حکام نے حملے میں 2 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

کیف شہری انتظامیہ کے سربراہ ٹیمور ٹکاچینکو نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ جس کی لاش  امدادی ٹیموں  نے ملبے سے نکالی ہے۔

کیف کے میئر ویٹالی کلِچکو کے مطابق، روسی ڈرون کے ملبے نے کیف کے ضلع 'سویاتو شنسکی' میں ایک 9 منزلہ رہائشی عمارت اورضلع ' دارنیتسکی' میں ایک4 منزلہ رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا  ہے۔

اتوار کا حملہ دو ہفتوں میں کیف پر دوسرا بڑا روسی ڈرون اور میزائل حملہ ہے اور اس دوران امن مذاکرات کی امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔

یوکرین  ڈرون فورسز کے کمانڈر رابرٹ بروودی نے اتوار کو  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  یوکرین نے بھی روس کےعلاقے بریانسک میں دوستی آئل پائپ لائن پر حملہ کیا ہے۔

بروودی نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پائپ لائن کو 'بھاری پیمانےپرآگ کا نقصان' پہنچایا گیا ہے۔ یہ ٹرانزٹ پائپ لائن روسی تیل کو ہنگری اور سلوواکیہ تک پہنچاتی ہے۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ