غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی غزہ میں فاقہ کشی پالیسی سے مزید ایک فلسطینی بچہ جان بحق
غزہ میں دو سال کا بچہ اسرائیل کی فوجی آپریشن اور بلاک ایڈ کے درمیان بھوک سے ہلاک ہو گیا، جس سے شہریوں کے لیے کھانے اور دوا تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔
اسرائیل کی غزہ میں فاقہ کشی پالیسی سے مزید ایک فلسطینی بچہ جان بحق
Children in Gaza are starving while Israel tightens its blockade. / Reuters
1 اگست 2025

غغزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی اور فوجی حملوں کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید غذائی قلت کا شکار ایک دو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

، ڈاکٹروں نے بتایا  ہے کہ احمد سمیر عبدالعال خان یونس کے ناصر اسپتال میں انتقال کر گیا۔

بچے کا وزن موت کے وقت صرف 17.6 پاؤنتھا، جو اس کی عمر کے لیے  موزوں 26 پاؤنڈ کی سطح سے سے بہت کم تھا۔

احمد اور اس کا خاندان رفح سے  راہ فرار اختیار کر کے خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواسی میں ایک عارضی خیمے میں پناہ لینے پر مجبور ہوا، جہاں اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے خوراک، دودھ اور بنیادی ضروریات تک رسائی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔

اس کی موت غزہ میں بڑھتی ہوئی قحط کی شدت کو اجاگر کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی عائد کردہ ناکہ بندی نے پانچ ماہ سے زائد عرصے سے سرحدی راستے بند کر رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں ضروری خوراک، ادویات اور بچوں کے فارمولے کی فراہمی رک گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نسل کش جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 160 فلسطینی، جن میں 91 بچے شامل ہیں، بھوک اور غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں،

غزہ میں نسل کشی

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے منگل کو خبردار کیا کہ غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کئی دنوں سے بھوکا ہے، اور اس صورتحال کو "بدترین ممکنہ قحط" قرار دیا۔

غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60,200 سے تجاوز کر چکی ہے، مسلسل بمباری نے اس علاقے کونیست و نابود  کر دیا ہے اور خوراک کی قلت پیدا کر دی ہے۔

پیر کے روز اسرائیلی حقوق تنظیموں بی تسلیم اور فزیشنز فار ہیومن رائٹس نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا، اور فلسطینی معاشرے کی منظم تباہی اور علاقے کے صحت کے نظام کو جان بوجھ کر ختم کرنے کی نشاندہی کی۔

گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اسرائیل کو غزہ پر اپنی جنگ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں