یورپ میں شدید گرمی کی لہر: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پشین گوئی
سائنس دان اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ گرم لہروں کا بار بار آنا عالمی حدّت (گلوبل وارمنگ) کی علامت ہے،
یورپ میں شدید گرمی کی لہر: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پشین گوئی
پیرس میں گرم موسم

۔///۔/،،  

فرانس کے موسمیاتی ادارے میٹو-فرانس نے بتایا ہے کہ ملک کے نصف سے زیادہ علاقوں میں شدید گرمی کا انتباہ دیا گیا ہے، سینکڑوں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پیر کے روز بوردو میں درج حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی کی لہر  کے باعث ایک واقعے میں ملک کے جنوب میں واقع کارپینٹراس قصبے میں دو اور چار سال کے دو بچے ا پنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔ اسی طرح جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ کے حکام نے بھی ریڈ الرٹ جاری کیے ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ صحارا ریگستان سے شمال کی طرف حرکت کرتی گرمی کی لہر بتائی جا رہی ہے جو متاثرہ علاقوں پر گرم ہوا کو روک کر محصور کر رہی ہے۔

سائنس دان اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ گرم لہروں کا بار بار آنا عالمی حدّت (گلوبل وارمنگ) کی علامت ہے، جبکہ میٹو-فرانس نے نشاندہی کی ہے کہ 1947 سے اب تک ریکارڈ شدہ 51 گرم لہر میں سے 34 سال 2000 کے بعد آئیں اور 26 واقعات 2011 کے بعد پیش آئے ہیں۔

ہسپانوی ریاستی موسمیاتی ادارے Aemet نے متنبہ کیا ہے کہ موسم کے معمولات سے 5 تا 10 ڈگری زیادہ اور بعض علاقوں میں 44 ڈگری تک پہنچنے والا "انتہائی زیادہ" درجہ حرارت متوقع ہے۔ باسک علاقے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سان سباسٹین میں درجہ حرارت موسمی معیار  سے تقریباً دو گنا ہو کر 40 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اٹلی نے میلانو، تورینو، وینس، بولونیا، فلورنس اور روم سمیت 12 شہروں کے لیے کئی روز سے 35 ڈگری سے زائد درجۂ حرارت کے بعد سرخ الرٹ جاری کیا ہے۔

جرمنی میں اختتام ہفتہ کے دوران درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے پر تیراکی کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ کے موسمیاتی دفتر میٹ آفس (Met Office) نے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کے پیش نظر بدھ اور جمعرات کے لیے برطانیہ اور ویلز کے کچھ حصوں میں نایاب ریڈ  وارننگ جاری کی ہے۔

یونان کے وسط میں اکرافنیو (Akraifnio) کے قریب گرم، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے بعد شروع ہونے والی جنگل کی آگ کی وجہ سے مرکزی شاہراہ وقتی طور پر بند کر دی گئی۔

بیلجیم میں IRM موسمیاتی ادارہ آنے والے ہفتے کے لیے ریکارڈ درجۂ حرارت کی پیش گوئی کر رہا ہے، اور ریلوے آپریٹر نے درجۂ حرارت کی وجہ سے پیر اور منگل کو کچھ رش کے اوقات میں ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

براعظم کے کئی علاقوں میں درجۂ حرارت کے بدھ کو عروج پر پہنچنے کی توقع ہے جبکہ پیرس کے لیے 41 ڈگری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دریافت کیجیے