دنیا
1 منٹ پڑھنے
مہاجر کشتی یونانی ساحلی گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئی ، کم از کم 14 افراد ہلاک
متعدد مہاجرین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی چوٹوں کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
مہاجر کشتی یونانی ساحلی گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئی ، کم از کم 14 افراد ہلاک
یونان کے خیوس جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ سے کشتی کے تصادم کے بعد مہاجرین ہلاک۔ / Reuters

مقامی حکام کے مطابق جزیرہ چایوس کے ساحل کے نزدیک ایک تیز رفتار کشتی جس میں تارکینِ وطن سوار تھے اور یونانی کوسٹ گارڈ کے ایک گشت جہاز کے ٹکرانے کے بعد کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عوامی نشریاتی ادارے ERT نے یونانی کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام جزیرہ چایوس کے میر سِنیڈی ساحل کے نزدیک پیش آیا، جب ریسکیو ٹیموں نے تصادم کے بعد سمندر سے 14 لاشیں نکالیں۔

زخمی تارکینِ وطن جن میں سات بچے اور دو حاملہ خواتین شامل تھیں، علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دو کوسٹ گارڈ اہلکار بھی ہسپتال داخل کیے گئے ، ایک خاتون افسر کو دماغی جھٹکا لگا اور ایک مرد افسر کو  بازو پر  چوٹ آئی ہے۔

دریں اثنا بتایا گیا ہے کہ چار تارکینِ وطن کی حالت نازک ہے اور انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں، جن میں جگر کا پھٹ جانا، پھیپھڑے کا سکڑ جانا، تلی کا پھٹ جانا، اور صدماتی دماغی چوٹیں شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان