سیاست
4 منٹ پڑھنے
امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدے کے بعد چین کی برآمدات میں اضافہ
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان عارضی معاہدے کے بعدماہِ جون میں چین کی برآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ
امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدے کے بعد چین کی برآمدات میں اضافہ
FILE PHOTO: A man walks past an advertisement promoting China's renminbi or yuan, US dollar and Euro exchange services in Hong Kong. / Reuters

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان، ایک دوسرے پر عائد بھاری محصولات میں کمی کی خاطر ،طے پانےوالے  عارضی معاہدے کے بعدماہِ جون میں  چین کی  برآمدات  میں توقع سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کسٹم ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں  سالانہ سطح پر 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ  بلومبرگ کے ماہرینِ اقتصادیات کے سروے میں کی گئی 5 فیصد پیش گوئی سے زیادہ ہے۔

چینی درآمدات میں بھی  1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پیش گوئی کیے گئے 0.3 فیصد اضافے سے زیادہ  ہے  اور  رواں سال میں  پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

2024 میں چین کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو اس کی سست پڑتی معیشت کے لیے ایک سہارا ثابت ہوئیں ۔

بیجنگ کی ملکی ترقی کو برقرار رکھنے کی کوششیں امریکہ کے ساتھ ایک سخت تجارتی جنگ سے متاثر ہوئی  ہیں۔ یہ تجارتی جنگ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع محصولاتی پالیسی سے شروع ہوئی اور اب گذشتہ مہینے  دونوں ممالک نے لندن میں مذاکرات کے دوران ایک معاہدے کے فریم ورک کے ذریعے تنازعے کو کم کیا ہے۔

کسٹمز کے بروز سوموار جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں امریکہ کے لئے چینی برآمدات میں 32.4 فیصد اضافہ ہوا لیکن پچھلے مہینے میں ان میں  کمی دیکھی گئی تھی ۔

کیپیٹل اکنامکس سے چین کے ماہر اقتصادیات' زچوان ہوانگ' نے کہا ہے کہ " امریکہ۔چین تجارتی معاہدے کی طفیل گذشتہ ماہ برآمدات کی قدر میں کچھ حد تک بحالی ہوئی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " محصولات، ممکنہ طور پر بلند رہیں گے اور چینی پیداوار کنندگان کو قیمتوں میں کمی کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں تیزی سے حصہ بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم توقع کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں برآمدات کی ترقی سست ہو جائے گی جو اقتصادی ترقی پر اثر ڈالے گی۔"

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی  کے مطابق شعبہ کسٹم کے عہدیدار 'وانگ لنگجن' نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا  ہے کہ بیجنگ کو امید ہے کہ "امریکہ چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام جاری رکھے گا"۔

وانگ نے کہا ہے کہ محصولات کا معاہدہ "مشکل سے طے کیا گیا" ہے۔دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے کوئی راستہ نہیں نکلتا۔ مکالمہ اور تعاون ہی درست راستہ ہے۔"

"سست پڑتی ترقی"

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مضبوط برآمدات کے باعث ملکی  معیشت میں  دوسری سہ ماہی میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے  کی توقع ہے۔ اس بارے میں  سرکاری اعداد و شمار منگل کو جاری کیے جائیں گے۔

تاہم ماہرین نے  خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سال کے آخری چھ مہینوں میں شدید سست روی کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بیجنگ اس سال مجموعی طور پر پانچ فیصد کے قریب ترقی کا ہدف رکھتا ہے  جو پچھلے سال کے برابر ہے۔تاہم بہت سے ماہرین کے نزدیک یہ ایک بلند ہدف ہے۔

پہلی سہ ماہی کی ترقی 5.4 فیصد رہی، جو پیش گوئیوں سے زیادہ تھی اور معیشت کو مثبت سمت میں ڈال رہی تھی۔

کوویڈ۔19 وبا کے بعد سے جائیداد کے شعبے میں طویل عرصے سے جاری  قرضہ  بحران، کمزور کھپت اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح کے باعث  بیجنگ کو ترقی کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

گذشتہ ہفتے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا  ہےکہ جون میں صارفین کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا جس نے چار ماہ کے افراط زر دور  کو ختم کیا۔تاہم تھوک  قیمتیں تقریباً دو سال کی کم ترین سطح پر رہیں۔

بہت سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ چین کو، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ اور برآمدات پر انحصارکرنے کی بجائے، ایک ایسے ترقیاتی ماڈل کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ہے جو بنیادی طور پر گھریلو کھپت سے چلتا ہو ۔

بیجنگ نے گزشتہ سال سے اخراجات کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ بشمول صارفین کے سامان کی تبدیلی کی سبسڈی اسکیم کے ان اقدامات نے  مختصر وقت کے لیے ریٹیل سیکٹر میں گرمی پیدا کی ہے۔

دریافت کیجیے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں