دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
اامریکی صدر طویل عرصے سے یہ مؤقف رکھتے آئے ہیں کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا  جبکہ  حال ہی میں انہوں نے یورینیم کے ذخیرے کو "گرد" قرار دیا   تھا  اور کہا تھا کہ اسے کھود کر نکالنا  دِقّت طلب کام ہوگا
ایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو واپس حاصل کرنا ایک طویل اور مشکل عمل ہوگا۔

انہوں نے جون 2025 میں ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ  روز کہا کہ آپریشن "مڈنائٹ ہیمر" ایران میں نیوکلیئر ڈسٹ سائٹس کی مکمل  تباہی تھا ۔

امریکی صدر طویل عرصے سے یہ مؤقف رکھتے آئے ہیں کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا  جبکہ  حال ہی میں انہوں نے یورینیم کے ذخیرے کو "گرد" قرار دیا   تھا  اور کہا تھا کہ اسے کھود کر نکالنا  دِقّت طلب کام ہوگا۔

 واضح رہے کہ یہ بیانات پاکستان میں ممکنہ اعلیٰ سطحی مذاکرات سے پہلے سامنے آئے ہیں۔

ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا  تھاکہ امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائیں گے، تاہم تہران نے ابھی تک باضابطہ طور پر اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی اور آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پاکستان نے 11-12 اپریل کو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان پہلی براہِ راست اعلیٰ سطحی بات چیت کی میزبانی کی، جو 1979 میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد پہلا ایسا رابطہ تھا تاہم یہ مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔

دریافت کیجیے
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں