ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
نئے انقرہ ہوائی اڈے کا افتتاح
یہ ہوائی اڈا صرف فوجی میدان رہنے کی حد سے نکل کر  دیو ہیکل  طیاروں کی لینڈنگ اور عالمی رہنماؤں کی میزبانی کے قابل بین الاقوامی ہوابازی مرکز بن جائے گا۔
نئے انقرہ ہوائی اڈے کا افتتاح
انقرہ ایئرپورٹ (ANK) کو اگلے ماہ منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ (AA)

وزارت ِمواصلات و انفراسٹرکچر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق، اگلے ماہ منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں بھی کثرت سے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کیے جانے والے ہوائی اڈے کا افتتاح آج ہو رہا ہے۔

یہ ہوائی اڈا صرف فوجی میدان رہنے کی حد سے نکل کر  دیو ہیکل  طیاروں کی لینڈنگ اور عالمی رہنماؤں کی میزبانی کے قابل بین الاقوامی ہوابازی مرکز بن جائے گا۔ اڈے پر کیے گئے کام ریاستی ہوائی میدان انتظامیہ کی ڈائریکٹوریٹ جنرل اور وزارتِ قومی دفاع کی لاجسٹکس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے درمیان دستخط شدہ پروٹوکول کے تحت انجام پائے۔

8 ماہ میں مکمل ہونے والی تبدیلی

صوبائی دارالحکومت انقرہ کی ہوابازی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے والا یہ جدید کاری عمل تیز  رفتار ہم آہنگی کے ساتھ صرف 8 ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت ہوائی اڈے کے رن وے سمیت رابطہ راستوں اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے تک تمام یونٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا گیاہے۔

اس کام میں موجودہ 2,450 میٹر طویل اور 42 میٹر چوڑے رن وے کو 3,000 میٹر  طویل  اور 60 میٹر چوڑاکر دیا گیا۔ اس طرح بڑے  دھڑ والے  طیاروں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کے قابل ایک بنیادی ڈھانچہ قائم ہوا ہے۔ تقریباً 44 طیاروں کو بیک وقت پارک کرنے کی گنجائش  بھی بنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنیادی ڈھانچہ

ہوائی اڈے کے موجودہ ٹیکسی راستے مکمل طور پر نئے سرے سے بنائے گئے جبکہ نئے متوازی اور رابطہ ٹیکسی راستے بھی تعمیر کیے گئے۔ رن وے کو محفوظ مقام  بنایا گیا ہے۔ روشنی کے نظام، اپروچ لائٹس اور رہنمائی کے آلات کو بین الاقوامی ہوابازی معیارات کے مطابق جدید کیا گیا ہے؛ تمام میکینیکل، الیکٹرک اور ڈرینیج بنیادی ڈھانچے کو سرِسلسلہ تبدیل کیا گیا۔

مزید برآں، 4,800 مربع میٹر  کاریاستی گیسٹ ہاوس  اور 310 گاڑیوں کی گنجائش والا کھلا پارکنگ ایریا  الاٹ کیا گیا ہے ، جبکہ تمام آپریشنل یونٹس کو ایک واحد ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تحت مربوط کیا گیا ہے۔

شہری ٹریفک   کو سہل  بنانے  والا نیا راستہ

منصوبے کے دائرہ کار میں ہوائی اڈے اور آیٔ یلدز کیمپس کے درمیان براہِ راست رسائی فراہم کرنے والی 12.5 کلومیٹر طویل نئی رابطہ سڑک بھی تعمیر کی گئی۔ اس سڑک کے 3 کلومیٹر حصے میں پل اور انڈرپاس کے ڈھانچے بنائے گئے۔ مذکورہ پل 140 میٹر طویل ہےاور اس کا مخصوص ڈھانچہ نمایاں ہے۔

انقرہ ہوائی اڈے کو فعال کرنے کے ساتھ، دارالحکومت کی ہوائی ٹریفک کو زیادہ متوازن انداز میں منظم کرنے، بین الاقوامی تقاریب اور  وسیع پیمانے کے پروٹوکول پروگراموں کے دوران پڑنے والا بوجھ ایسن بوعا ہوائی اڈے سے کم کرنے اور شہری زمینی ٹریفک کو سہل بنانے کا  ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا