ایف بی آئی: سائبر حملوں کو خودکار بنانے کے لیے ARTEX کا استعمال کیا گیا
FBI نے ARTEX کے نام سے معروف ایک اوپن سورس مصنوعی ذہانت (AI) ٹول کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے، جسے سائبر حملوں کو خودکار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آئی: سائبر حملوں کو خودکار بنانے کے لیے ARTEX کا استعمال کیا گیا
FBI / AP (Wire)

ایف بی آئی کے مطابق، اگست سے اب تک مختلف بدنیتی پر مبنی سائبر حملہ آوروں نے ARTEX کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان شعبوں میں مالیاتی خدمات، سرکاری ادارے، ٹیکنالوجی، دفاع، سیمی کنڈکٹر، توانائی، صحت، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور قانونی خدمات شامل ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ ٹول بدنیتی پر مبنی عناصر کو اپنے سائبر حملے زیادہ تیزی سے انجام دینے کی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔

ایف بی آئی کے انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ’’آرٹیکس حملے کی مختلف تکنیکوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے درکار وقت میں نمایاں کمی کرتا ہے۔ بعض سائبر دراندازی کی کوششیں ابتدائی ہدف بندی سے لے کر خصوصی اختیارات تک رسائی حاصل کرنے کے مرحلے تک تین گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ جاتی ہیں۔‘‘

حالیہ سائبر خلل کے واقعات سے تعلق نظر نہیں آتا

جنوبی کوریا کے مالیاتی ادارے بھی حال ہی میں ARTEX کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

ایف بی آئی کے ایک عہدیدار کے مطابق، ARTEX کے غلط استعمال کا حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے سائبر مسائل سے کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔

ان واقعات میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) کے اندرونی نیٹ ورک میں مسائل، جے پی مورگن سے منسلک بینکاری خدمات میں تعطل، Optimizely کے ذریعے رپورٹ کیے گئے ویب سائٹس پر میلویئر حملے، ملک بھر میں پروازیں معطل ہونے کا سبب بننے والی ایک اپ ڈیٹ اور مائیکروسافٹ آؤٹ لک کی سروس میں خلل شامل ہیں۔

ایف بی آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کا جاری کردہ انتباہ کوئی نیا اعلان نہیں ہے۔

ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا:’’ہم نے یہ انتباہ گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا کیونکہ سال کے اختتام کے قریب یہ ضروری ہے کہ امریکی شہری خود کو ایسے جرائم پیشہ عناصر اور ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہوں سے محفوظ رکھیں جو پہلے سے معلوم سائبر حملوں کی تکنیکوں کو مشین کی رفتار سے استعمال کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ کر رہے ہیں۔‘‘

دریافت کیجیے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار