دنیا
2 منٹ پڑھنے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
وہ گھرانے جن کی سربراہ عورتیں ہیں ان کے غذائی کمی کا شکار ہونے کا امکان تین گنا زیادہ ہے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
فائل فوٹو: 8 مارچ 2024 کو سوڈان کے شہر ام درمان میں رضاکار کھانا تقسیم کر رہے ہیں، جبکہ خانہ جنگی کے باعث تقریباً 50 لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں۔ / Reuters

سوڈان میں انسانی امداد  کے اہم اداروں کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں لاکھوں انسان دن میں صرف ایک وقت کے کھانے پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں اور خوراک کا سنگین ہوتا ہوا یہ بحران ملک کو قحط کی طرف دھکیل رہا ہے۔

سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری دستوں کے درمیان، تیسرے سال میں داخل ہونے والی، جنگ نے ملک میں زراعت کو تباہ کر دیا ، لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا  اور دنیا کے بدترین انسانی ہنگامی حالات میں سے ایک کو جنم دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، شمالی دارفور اور جنوبی کردوفان سمیت جنگ سے شدید متاثرہ علاقوں میں خاندان کئی کئی دن تک کھانا نہیں کھاتے اور زندہ رہنے کے لیے درختوں کے پتے اور جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں۔

قحط کی وارننگ میں مستقل اضافہ

انسانی امدادی اداروں کے مطابق  یہ بحران محض لڑائی کا نتیجہ نہیں ہے۔ زرعی  فارموں اور مارکیٹوں کی قصداً تباہی نے اس میں مزید شدت پیدا کی ہے۔اس  صورتحال نے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار   استعمال کئے جانے کی سوچ  کو تقویت دی ہے ۔

واضح رہے کہ  سوڈان کی تقریباً دو تہائی آبادی یعنی 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد اس وقت شدید سطح کے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور  ملک کے بعض حصوں میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بڑھتے ہوئے شواہد کے باوجود سوڈانی حکومت قحط کی موجودگی سے انکاری ہے  اور حریف فوج اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں کے حالات کی ذمہ داری قبول کرنے سے۔

سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ: عورتیں اور بچے

غذائی بحران عورتوں اور بچوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہا ہے۔ وہ گھرانے جن کی سربراہ عورتیں ہیں  ان کے غذائی  کمی کا شکار ہونے کا امکان تین گنا زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں  عورتوں کو خوراک یا پانی کے حصول کے دوران تشدّد کے خطرے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عطیات کی کمی نے امدادی کاموں کو محدود کر دیا  اور فلاحی کچن بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں جس کے باعث  امدادی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی