ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے اتحاد میں 'بلا شرط' سیکیورٹی اور دفاعی نیٹ ورک قائم کرنے کی اپیل کی۔
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان استنبول میں نیٹو کے پارلیمانی اسپیکرز کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران خطاب کر رہے ہیں، 29 جون 2026ء۔ / AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 7-8 جولائی کو انقرہ میں نیٹو کا سربراہی اجلاس تجربات  کے تبادلے کے لیے ایک  " مضبوط پلیٹ فارم" ثابت ہو گا۔

استنبول میں پیر کو نیٹو پارلیمانی مقررین کے اعزاز میں دیے گئے  ظہرانے سے خطاب میں، ایردوان نے کہا کہ انقرہ  اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنی "علاقائی بحرانوں کو سنبھالنے کی غیر معمولی صلاحیت" اور اتحاد کے اندر وسیع تجربے دونوں کا اشتراک کرتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ترکیہ اپنے دفاعی اخراجات بڑھا رہا ہے اور یہ 2025 کے ہاگ سمٹ میں کیے گئے وعدوں کے مطابق نیٹو مشنز اور آپریشنز میں پہلے 5 شراکت داروں  میں شامل ہے۔

ایردوان نے کہا کہ موجودہ منظرنامے میں نیٹو کی مزاحمتی قوت کو برقرار رکھنا اور اتحادیوں کے درمیان یکجہتی کو مضبوط کرنا  کہیں  زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

انہوں نے نیٹو اتحادجو  ٹیکساس سے انقرہ تک پھیلا ہوا ہے کے اندر "بلا شرط" سکیورٹی اور دفاعی نیٹ ورک کے قیام پر زور دیا۔ "

روس-یوکرین جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ 2022 سے جاری تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے آنے والے عرصے میں نتائج حاصل کرنا ضروری ہیں۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ فلسطینی مسئلہ مشرقِ وسطیٰ کے تناؤ کا محور ہے اور جب تک اسرائیل کا زمین پر قبضہ ختم نہیں ہوتا، پائیدار امن نا ممکن  ہے۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز