دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور میکسیکو کا مشترکہ آپریشن، کئی ٹن کوکین ضبط
میکسیکو کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور میکسیکو نے بحرِ اوقیانوس میں ایک  مشترکہ کارروائی کے دوران ایک جہاز سے کئی ٹن کوکین ضبط کی ہے
امریکہ اور میکسیکو کا مشترکہ آپریشن، کئی ٹن کوکین ضبط
امریکہ-میکسیکو / AFP

میکسیکو کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور میکسیکو نے بحرِ اوقیانوس میں ایک  مشترکہ کارروائی کے دوران ایک جہاز سے کئی ٹن کوکین ضبط کی ہے ۔

یہ غیر معمولی مشترکہ کارروائی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود ہوئی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے منشیات کارٹلز پر حملے کی دھمکی دی ہے اور کہا تھا کہ وہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

میکسیکو کی بحریہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "تقریباً 188 پیکٹس جن میں کئی ٹن کوکین شامل تھیں" کو کلاریون جزیرے کے قریب اس جہاز سے ضبط کی گئی جو میکسیکو کے کولِیما صوبے کے ساحلی شہر مانزانییو سے تقریباً 1,100 کلومیٹر دور ہے۔

ٹرمپ نے میکسیکو پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے تاکہ وہ منشیات کے خلاف آپریشنز  اور کارٹلز کے خلاف گرفتاریوں میں اضافہ کرے۔

اس سال دونوں ہمسایہ ممالک اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید متوقع ہے۔

بدھ کو ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ امریکہ-میکسیکو سرحد کے آس پاس میکسیکن کارٹلز کے ڈرونز نے ٹیکساس کے ایک ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

 میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شین باوم  نے جواب دیا کہ ان کی حکومت کو سرحد کے علاقے میں کارٹلز کے ڈرونز کے بارے میں کوئی رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہیں

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے