مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ-ایران کے جوہری مذاکرات،پیش رفت کا اعلان
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندگان اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کوشنر نے عمان کی ثالثی میں کئی گھنٹوں تک بالواسطہ مذاکرات کیے، جنہیں دونوں فریقوں نے سنجیدہ مگر نامکمل قرار دیا
امریکہ-ایران کے جوہری مذاکرات،پیش رفت کا اعلان
ایران-امریکہ / AA

امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت جمعرات کو ممکنہ فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندگان اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کوشنر نے عمان کی ثالثی میں کئی گھنٹوں تک بالواسطہ مذاکرات کیے، جنہیں دونوں فریقوں نے سنجیدہ مگر نامکمل قرار دیا۔

عمان کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے کا اختتام قابلِ قدر پیش رفت کے ساتھ ہوا اور تکنیکی گفتگو اگلے ہفتے ویانا میں ہو گی۔

بدر البوسعیدی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت  دیکھی ہے جبکہ تکنیکی سطح پر گفتگو اگلے ہفتے ویانا میں ہو گی۔

ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ اگر واشنگٹن جوہری امور کو دیگر تنازعات سے الگ کرے  جن میں بیلسٹک میزائل اور تہران کی علاقائی حمایتیں   شامل ہیں  تو معاہدہ دسترس میں ہو سکتا  ہے ۔

یہ بات چیت اس دباؤ کے پس منظر میں ہو رہی ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بڑھ رہاہے،جنہوں نے ایران کو کہا ہے کہ وہ  جلدی معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔

واشنگٹن چاہتا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر بند کر دے کیونکہ  یہ صلاحیت جوہری ہتھیاروں کی ترقی ممکن بنا سکتی ہے۔

ایران اس بات سے انکار کرتا ہے کہ وہ بم چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی اور پرامن افزودگی کے حق کے اعتراف کے بدلے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کا اپنا میزائل پروگرام زیرِ بحث لانے سے انکار ایک بڑا رکاوٹ ہے، جبکہ ایرانی حکام اصرار کرتے ہیں کہ مذاکرات صرف جوہری معاملات اور پابندیوں پر مرکوز ہونے چاہئیں۔

یہ سفارتی کوششیں اس خدشے کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں کہ تنازعہ وسیع ہو سکتا ہے۔ امریکہ نے خطے میں اضافی فضائی اور بحری اثاثے تعینات کیے ہیں، جن میں طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ شامل ہے، جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی نئی حملے کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرے گا۔

 

دریافت کیجیے
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں