ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک وزیر خارجہ کی قطری اور آذربائیجانی ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی پیشرفت پر بات چیت
گفتگو کے دوران، وزراء نے ترکیہ کی طرف داغے گئے میزائلوں کے بارے میں یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔
ترک وزیر خارجہ کی قطری اور آذربائیجانی ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی پیشرفت پر بات چیت
ترکی کے وزیر خارجہ نے قطری اور آذربائیجانی ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ / AA Archive

ترک وزیرِ خارجہ  حاقان فیدان نے آذربائیجان اور قطر کے ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

ترکیہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق، فیدان نے جمعہ کو قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون  بائراموف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران، وزراء نے ترکیہ کی طرف داغے گئے میزائلوں کے بارے میں یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

ترک وزارتِ قومی دفاع نے اطلاع دی تھی  کہ ایران سے ترکیہ کے فضائی حدود میں داغا گیا ایک بالِسٹک گولہ مشرقی بحیرہ روم میں تعینات نیٹو کے ہوائی اور میزائل دفاعی وسائل کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ ایران سے امریکی-اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد تیسرا ایسا واقعہ تھا۔

اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملہ کیا، جس میں اب تک تقریباً 1,300 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اس وقت کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل تھے۔

تہران نے اس کا جواب ڈرون اور میزائل حملوں سے دیا، جن کا ہدف اسرائیل، اردن، عراق اور خلیجی ممالک تھے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

 

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ