دنیا
2 منٹ پڑھنے
واشنگٹن ڈی سی میں قومی گارڈ کو ہتھیار رکھنے کا حکم
امریکہ نے واشنگٹن ڈی سی میں متعین قومی گارڈ کو  ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے
واشنگٹن ڈی سی میں قومی گارڈ کو ہتھیار رکھنے کا حکم
واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ نے ہتھیار اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ / AP

امریکہ نے واشنگٹن ڈی سی میں متعین قومی گارڈ کو  ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے۔

امریکہ قومی گارڈ ڈیوٹی فورس نے اتوار کے دن جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "گرفتاریاں ہو سکتی ہیں اور یہ گرفتاریاں حراستوں  کا سبب بن سکتی ہیں"۔

واشنگٹن پوسٹ کا شائع کردہ یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی پولیسنگ کے فرائض سنبھالنے کے عمل میں فوجی کردار کے گہرا ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس۔ڈی سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ قومی گارڈ کے اہلکاروں کو ، M4 کاربائن رائفلوں اور M17 پستولوں جیسے،معیاری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا ۔ یہ تعیناتی واشنگٹن ڈی سی اور چھ ریاستوں کے عملے کا احاطہ کرتی ہے۔

اتوار کو یونین اسٹیشن پر متعین  گارڈ کے اراکین کو ہتھیاروں سے لیس دیکھا گیا ہے۔ بیان کے مطابق نیشنل گارڈ "صرف آخری حربے کے طور پر اور موت یا شدید جسمانی نقصان کے فوری خطرے کے جواب میں طاقت کے استعمال کے اصول پر" کام کریں گے۔

ٹاسک فورس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل گارڈ کا کام" واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے مقامی و وفاقی اداروں کی مدد کرنا اور انہیں تقویت دینا  ہے۔ نیشنل گارڈ عوامی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔"

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی  ہے کہ جب امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے، ٹرمپ کی طرف سے  انسداد جرائم اقدام کے تحت، واشنگٹن میں متعین کئے گئے  نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت دی ہے۔

ڈی سی گارڈ کے ساتھ تعاون  کے لیے، مغربی ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، مسی سیپی، اوہائیو، لوزیانا اور ٹینیسی سے 1,900 سے زائد نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے  اور گذشتہ ہفتےسے ان ریاستوں کے فوجی دارالحکومت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا