دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ ایران کے محاصرے کو طول دینے پر غور کر رہا ہے، تو پیداوار میں کمی اور نرخوں میں اضافہ ہوا ہے
اگر ٹرمپ محاصرے کو طول دینے  پر تُلے ہوئے ہیں تو سپلائی میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور تیل کی قیمتیں مزید اوپر جائیں گی۔
امریکہ ایران کے محاصرے کو طول دینے پر غور کر رہا ہے، تو پیداوار میں کمی اور نرخوں میں اضافہ ہوا ہے
ایک تیل بردار جہاز 19 اپریل 2026 کو تائیوان کے کیلنگ شہر میں واقع کیلنگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ / Reuters

بدھ کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ  دیکھا جا رہا  ہے، کیونکہ اطلاعات کے مطابق امریکہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرے کو  طوالت دے گا، جس سے مشرق وسطیٰ کے اس اہم پیداوار ی خطے سے سپلائی میں رکاوٹیں طویل ہو سکتی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے اطلاع دیہے  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ایران کے محاصرہ کی مدت کو  بڑھانے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ایرانی معیشت اور تیل کی برآمدات پر مزید دباو ڈالنے  کے لیے اس کے بندرگاہوں سے آمد و رفت روکنے  کی پالیسی  پر عمل کریں گے۔

ہیتونگ فیوچرز کے تجزیہ کار یانگ آن نے کہا، 'حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ آبناء کے محاصرے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر ٹرمپ محاصرے کو طول دینے  پر تُلے ہوئے ہیں تو سپلائی میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور تیل کی قیمتیں مزید اوپر جائیں گی۔'

اگرچہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی  کا نفاذ  ہے، مگر تنازعہ تعطل کا شکار ہے جب کہ فریقین لڑائی کو رسمی طور پر ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایران نے  ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت بند کر دی ہے، جو عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد سپلائی کا راستہ ہے، اور امریکہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ، ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام  کے خاتمے کے لیے دباو بڑھا ہے ، جبکہ ایران ت اس جنگ کے ہرجانے کے طور پر معاوضے، اقتصادی پابندیوں میں نرمی اورآبنائے  ہرمز  کو اپنے زیر کنٹرول رکھنے  کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ہرمز کی بندش عالمی ذخائر  کی ترسیل میں بڑی رکاوٹ ہے ، اور مارکیٹ ذرائع  کے مطابق امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ کیا ہے  کہ امریکی خام تیل کے ذخائر  میں گراوٹ آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 اپریل تک خام تیل کے ذخائر 1.79 ملین بیرل گھٹ گئے۔ پٹرول کے ذخائر 8.47 ملین بیرل کم ہوئے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے