پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان نے افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا
افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق ،پاکستانی فوج نے افغانستان کے مختلف حصوں میں  فضائی آپریشن کیا جن میں دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ قندھار اور پکتیا کے صوبے بھی شامل ہیں۔
پاکستان نے  افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا
پاکستان-افغانستان / Reuters
27 فروری 2026

 افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق ،پاکستانی فوج نے افغانستان کے مختلف حصوں میں  فضائی آپریشن کیا ہے جن میں دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ قندھار اور پکتیا کے صوبے بھی شامل ہیں۔

ایک بیان میں افغان حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے کچھ مخصوص علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، اور مقامی وقت کے مطابق تقریباً  صبح ڈھائی  بجے  کابل کے مرکزی علاقے میں متعدد بڑے دھماکے رپورٹ کیے گئے۔

 افغان حکومت کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مگر  اسلام آباد نے اس سے کہیں زیادہ سنگین صورتِ حال پیش کی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا کہ جوابی کارروائیوں میں 133 افغان فوجی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے بقول پاکستانی فورسز نے 27 افغان فوجی پوسٹس، دو کور ہیڈکوارٹرز، اور 80 سے زائد ٹینکوں اور زرہ بکتر  گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ قندھار میں حملوں کے دوران ایک گولہ بارود کا ڈپو اور ایک لاجسٹکس بیس تباہ ہو گئے۔

دریں اثنا افغانستان کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ  دوراند  لائن کے ساتھ پاکستانی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے افغان فورسز کی جوابی کارروائیاں آدھی شب ختم ہو گئی ہیں۔

جمعرات کو ایک چار گھنٹے طویل سرحدی جھڑپ کے دوران کم از کم آٹھ افغان اور دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ کشیدگی پچھلے ہفتے کے  فضائی  حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جن کے بارے میں اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ان میں 70 "دہشت گرد" ہلاک ہوئے جبکہ اقوامِ متحدہ نے شہری ہلاکتوں کی رپورٹس دی تھیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرِش نے ان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان اسٹیفان ڈوجارک نے کہا کہ گوٹیرِس "متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کریں" اور سفارتی حل تلاش کریں۔

پاکستان کا الزام ہے کہ عسکریت پسند افغان علاقے سے کارروائیاں کر رہے ہیں جسے کابل مسترد کرتا ہے۔

 

 

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں