مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
اس کیمپ میں وہ نئے اہلکار موجود تھے جو سکیورٹی فورسز میں شمولیت کے لیے تربیت حاصل کر رہے تھے، اس  حملے کے بعد شبوہ جنرل ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ زخمیوں سے بھر گیا۔
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
(آرکائیو) حوثیوں کے العلم عسکری تربیتی کیمپ پر بیلسٹک میزائل حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمن میں حوثیوں کے شبوہ صوبے کے العلَم فوجی تربیتی کیمپ پر بیلسٹک میزائل حملے میں 50 سے زائد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یمنی میڈیا  کا  مقامی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ  حوثیوں نے شبوہ شہر میں واقع العلَم فوجی تربیتی کیمپ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس کیمپ میں وہ نئے اہلکار موجود تھے جو سکیورٹی فورسز میں شمولیت کے لیے تربیت حاصل کر رہے تھے، اس  حملے کے بعد شبوہ جنرل ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ زخمیوں سے بھر گیا۔

شہریوں سے زخمیوں کے علاج میں مدد کے لیے فوری طور پر خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ۔

حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں مقامی انتظامیہ یا  شعبہ صحت کے  حکام کی طرف سے  تا حال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

یمن میں  حوثیوں کی طرف سے ستمبر 2014 میں دارالحکومت صنعا اور بعض صوبوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خانہ جنگی چھڑ گئی تھی۔ مارچ 2015 سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی