پاکستان
2 منٹ پڑھنے
بھارت ہمارے خلاف فتنہ پرستی کو ہوا دے رہا ہے: عاصم منیر
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے الزام عائد کیا ہے کہ مئی میں سرحد پار جھڑپوں کے دوران "واضح شکست" کے بعد ہندوستان نے اسلام آباد کے خلاف دشمنانہ کوششوں میں اضافہ کیا ہے
بھارت ہمارے خلاف فتنہ پرستی کو ہوا دے رہا ہے: عاصم منیر
/ Reuters
11 جولائی 2025

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے الزام عائد کیا ہے کہ مئی میں سرحد پار جھڑپوں کے دوران "واضح شکست" کے بعد ہندوستان نے اسلام آباد کے خلاف دشمنانہ کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم منیر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف براہ راست جارحیت میں واضح شکست کے بعد بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہمست کے پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

ان کا یہ بیان مئی میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتا ہے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد ہوا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اس کے بعد کے ہفتوں میں میزائلوں کا تبادلہ کیا گیا۔

منیر کے تبصرے پر نئی دہلی کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کانفرنس میں منیر اور سینئر کمانڈروں نے ملک کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور حالیہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں "عسکریت پسند نیٹ ورکس کے خلاف کامیابیاں" حاصل ہوئی ہیں۔

قیادت نے ملک بھر میں دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے کے لئے "فیصلہ کن اور جامع اقدامات" کرنے کا عہد کیا۔

فیلڈ مارشل نے کمانڈروں کو ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے اپنے حالیہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جن میں سے کئی دورے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوئے تھے۔

 عاصم منیر نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان