ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی ماہانہ اور سالانہ برآمدات ریکارڈ سطح پر
چھ ماہ کے عرصے میں ملک نے 49.43 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا، جبکہ برآمدات و درآمدات کا تناسب 72.7 فیصد رہا۔
ترکیہ کی ماہانہ اور سالانہ برآمدات  ریکارڈ سطح پر
Exports in June alone rose 8 percent year-on-year to $20.54 billion, the sharpest monthly increase in the past year. (Photo: AA) / AA Archive

وزیر تجارت عمر بولات  کا کہنا ہے کہ ماہ جون میں ترکیہ کی برآمدات گزشتہ  12 ماہ کی مدت  میں  267 ارب ڈالر کی  سطح  تک پہنچ گئی ہیں۔ جو کہ  ملک کی عالمی تجارت میں پوزیشن  کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

بدھ کو جاری کردہ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، جون کے مہینے میں برآمدات 8 فیصد  کے اضافے سے  20.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے۔

اسی مہینے کے دوران درآمدات 15.3 فیصد بڑھ کر 28.7 ارب ڈالر  ریکارڈ کی گئیں، جس سے جون کے لیے غیر ملکی تجارتی خسارہ 8.17 ارب ڈالر رہا اور برآمدات و درآمدات کا تناسب 71.5 فیصد پر رہا۔

سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں ترکیہ کی برآمدات 131.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہیں۔ دوسری جانب، درآمدات 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 180.87 ارب ڈالر تک  رہیں۔

اس چھ ماہ کے عرصے میں ملک نے 49.43 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا، جبکہ برآمدات و درآمدات کا تناسب 72.7 فیصد رہا۔

افریقہ کے ساتھ تجارتی راہداریوں کو مضبوط بنانا

یہ ریکارڈ تجارتی اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے جب ترکیہ نے افریقی معیشتوں کے ساتھ اپنی روابط کو نئی معاہدوں کے ذریعے مزید تقویت دی ہے۔

اس ہفتے استنبول میں منعقدہ گلوبل ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی فورم کے دوران، ترکیہ نے سات افریقی ممالک کے ساتھ ترقیاتی راہداری  منصوبے  اور مڈل  راہداری  تجارتی راستے سے منسلک  کیے جانے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے— یہ  چین سے یورپ تک وسطی ایشیا اور ترکیہ کے ذریعے پھیلنے والا ایک ابھرتا ہوا یوریشیائی تجارتی محور ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو  نے کہا کہ فورم میں برکینا فاسو، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گھانا، گنی، مراکش، صومالیہ، موریطانیہ، لائبیریا، نمیبیا، آئیوری کوسٹ اور مصر سے اعلیٰ سطحی نمائندگی شامل تھی۔ ایک مخصوص سیشن میں افریقہ کو عالمی لاجسٹکس اور ٹرانزٹ راہداریوں سے جوڑنے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ "یہ شراکت داری صرف بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بلکہ ترکیہ اور افریقی براعظم کے درمیان پائیدار تجارتی اور اسٹریٹجک روابط قائم کرنے کے بارے میں ہیں۔" انہوں نے افریقی معیشتوں کو وسیع تر سپلائی چینز میں ضم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ راستوں اور تجارتی تعلقات کی توسیع ترکی کے طویل مدتی اقتصادی اہداف کے مطابق ہے تاکہ برآمدی منڈیوں کو متنوع بنایا جا سکے اور روایتی تجارتی شراکت داروں پر انحصار کم کیا جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی