دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ ڈراون حملے
"گزشتہ رات کے دوران، 170 یوکرینی   ہوائی جہاز نما ڈراونز  کو رات گئے  فضائی دفاعی نظام کے ذریعے یا تو  تباہ  کر دیا گیا ہے یا  روک دیا گیا۔"
روس اور یوکرین کے دو طرفہ ڈراون حملے
Aftermath of a Russian drone strike in Kharkiv / Reuters

یوکرینی فضائیہ  کی اطلاع کے مطابق روس نے رات کے وقت یوکرین پر 183 ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 183 ڈرونز میں سے 77 کو مار گرایا جبکہ 73 بغیر کسی نقصان کے گر گئے۔

روسی حکام نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے بڑے ڈرون حملے میں جمعہ کی رات کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، رات بھر چھ روسی علاقوں میں تقریباً 170 یوکرینی ڈراونز مار گرائے گئے۔

وزارت نے کہا، "گزشتہ رات کے دوران، 170 یوکرینی   ہوائی جہاز نما ڈراونز  کو رات گئے  فضائی دفاعی نظام کے ذریعے یا تو  تباہ  کر دیا گیا ہے یا  روک دیا گیا ہے۔"

جنوبی کراسنودار علاقے کے گورنر، وینیمین کونڈراتیف نے اطلاع دی کہ ساحلی  شہر نووروسیسک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا، "تین عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، چار افراد زخمی ہوئے، جن میں دو بالغ اور دو بچے شامل تھے۔"

رواں سال، یوکرین نے روس پر  متعدد   وسیع  پیمانے کے  ڈراون حملے کیے ہیں، سب سے بڑا حملہ مارچ میں ہوا جب 343 ڈرونز نے ماسکو اور اس کے مضافات کو نشانہ بنایا  تھا، ان حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور  17 زخمی ہوئے تھے جبکہ روسی دارالحکومت کے چار ہوائی اڈوں کا فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا تھا۔

دریافت کیجیے
یورپی یونین "یہود دشمن" ہے: ایتمار بن گویر
قانون سازوں نے اسٹارمر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے