دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، جنگ ختم کرنے کا سفارتی راستہ تلاش کریں: پوپ لیو
میں امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ مسئلے کے حل کے اور شدّت میں کمی کے راستے تلاش کر رہے ہوں گے: پوپ لیو
ٹرمپ، جنگ ختم کرنے کا سفارتی راستہ تلاش کریں: پوپ لیو
31 مارچ 2026 کو اٹلی کے کاسٹیل گینڈولفو میں، پوپ لیو چہاردہم پوپ کی رہائش گاہ سے ویٹیکن واپس روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ / Reuters

چودہویں پوپ لیو نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے سفارتی راستے کی تلاش کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایسے میں کہ جب ایران کے ساتھ جھڑپوں میں جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے پوپ لیو نے بروز منگل  روم کے قریب کاسٹل گینڈولفو میں اپنی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے  بات چیت کی اور بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ "مجھے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میں امید  کرتا ہوں کہ  وہ مسئلے کے حل کے اور شدّت میں کمی کے راستے تلاش کر رہے ہوں گے"۔

پوپ لیو  نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ  پر  تنقید میں شدت پیدا کر دی ہے۔ بعد ازاں یہ تنازعہ مشرقِ وسطیٰ میں پھیل گیا اور  ہزاروں ہلاکتوں اور عالمی توانائی منڈیوں میں ہلچل کا سبب بن چُکا ہے ۔ حالیہ بیانات کو لیو کی جانب سے ایک غیر معمولی براہِ راست مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے شہری اموات میں اضافے پر بھی تشویش ظاہر کی اور 5 اپریل کو متوقع ایسٹر  تہوار سے پہلے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

لیو نے کہا ہے کہ معصوم بچوں سمیت بہت سی ہلاکتیں ہو چکی ہیں آئیے پائیدار  امن کی اپیل کریں۔ لڑائی، تشدد اور جنگ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے"۔

پوپ نے  بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "خدا ، جنگیں شروع کرنے والے اور خون آلود ہاتھوں والے رہنماوں کی، دعائیں قبول نہیں کرتا"۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ