غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ کے مزید ایک نوجوان کی اسرائیلی بھوک پالیسیوں کے باعث موت
اکتوبر 2023 سے جبری قحط سے ہونے والی اموات کی تعداد 163 تک پہنچ گئی، جس میں 93 بچے شامل ہیں۔
غزہ کے مزید ایک نوجوان کی اسرائیلی بھوک پالیسیوں  کے باعث موت
Palestinians, including children, queue in Gaza's heat for charity food amid severe shortages and crisis. / AA

ایک اسپتال کے ذرائع نے ہفتے کے روز انادولو ایجنسی  کو بتایا  ہے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان شدید غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہوگیا، جو اسرائیل کی جاری ناکہ بندی اور امداد پر پابندیوں کا براہ راست نتیجہ ہے ۔

اس نوجوان کی شناخت 17 سالہ عاطف ابو خاطر کے طور پر ہوئی، جو طویل بھوک اور مناسب غذائیت تک رسائی کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کر گیا ۔

اس نئی ہلاکت کے بعد اکتوبر 2023 سے غزہ میں بھوک کے باعث مرنے والوں کی تعداد 163 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 93 بچے شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پر 18 سال سے ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، اور 2 مارچ سے تمام گزرگاہیں بند کر دی ہیں، جس سے اس علاقے میں انسانی حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے، اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر ایک شدید حملہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں 60,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن پلیٹ فارم کے مطابق، " قحط کا بدترین منظرنامہ اس وقت غزہ میں حقیقت بن رہا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے