ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں کردار قابل ستائش ہے، اٹلی
صدر رجب طیب ایردوان، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ مشترکہ چیلنجز پر  غور کرنے کے لیے یکجا ہوئے۔
ترکیہ کا غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں کردار قابل ستائش ہے، اٹلی
Turkish President Recep Tayyip Erdogan receives Giorgia Meloni in Istanbul / AA

اٹلی نے ترکیہ کے ساتھ غیر قانونی  نقل مکانی  کے عمل  کو منظم کرنے میں تعاون کی تعریف کی ہے اور اسے "شاندار" قرار دیا ہے۔ یہ بات استنبول میں لیبیا کے ساتھ منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے دوران کہی گئی۔

صدر رجب طیب ایردوان، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ مشترکہ چیلنجز پر  غور کرنے کے لیے یکجا ہوئے ، جس میں غیر قانونی نقل مکانی  سب سے اہم موضوع رہا۔

میلونی نے ترکیہ کے ساتھ اس حوالے سے حاصل ہونے والے "شاندار نتائج" کی تعریف کی اور لیبیا کی نقل مکانی  انتظامی کوششوں  میں تعاون کے لیے ترکیہ کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

اطالوی  حکومت کے ایک بیان کے مطابق، "اس تناظر میں، وزیر اعظم میلونی نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ انسانی اسمگلروں کے بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات، غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے  امور میں  بہتری لانے اور لیبیا کونقل مکانی  کے دباؤ کو منظم کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک سلسلہ وار اقدامات پر بات کی۔"

رہنماؤں نے لیبیا کی وحدت، آزادی، اور سیاسی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

میلونی نے لیبیا کے عوام کی قیادت میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سیاسی عمل کی حمایت کا اظہار کیا، جس کا مقصد قابل اعتماد انتخابات کے لیے  ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے۔

تینوں فریقین نے تکنیکی سطح پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تاکہ کسی معینہ مدت کے اندر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی جا سکے۔

ترکیہ کے صدارتی محکمہ  مواصلات نے بحیرہ روم کے خطے میں خاص طور پر غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے علاقائی چیلنجز  سے نمٹنے  میں سہ فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

دریافت کیجیے
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ