دنیا
3 منٹ پڑھنے
یوکرین روس کو اپنے بعض علاقے دینے کے لیے تیار رہے: ٹرمپ
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک صارف کے پیغام کو دوبارہ پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو اپنے علاقوں کا کچھ حصہ روس کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہونا چاہئے
یوکرین روس کو اپنے بعض علاقے دینے کے لیے تیار رہے: ٹرمپ
/ AP
18 اگست 2025

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک صارف کے پیغام کو دوبارہ پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو اپنے علاقوں کا کچھ حصہ روس کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہونا چاہئے۔

"یوکرین کو روس کے ہاتھوں کچھ علاقہ کھونے کے لئے تیار ہونا چاہئے بصورت دیگر، جنگ جتنی دیر تک جاری رہے گی وہ مزید علاقے کھوتے رہیں گے۔

قبل ازیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین دونوں کو امن معاہدے کے لیے 'مراعات' دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ دو متحارب دھڑوں کے درمیان اس وقت تک امن معاہدہ نہیں کر سکتے جب تک کہ دونوں فریق کچھ ترک کرنے پر راضی نہ ہوں بصورت دیگر، اگر ایک فریق کو وہ سب کچھ مل جاتا ہے جو وہ چاہتا ہے تو یہ امن معاہدہ نہیں ہے، اس کا نام ہتھیار ڈالنا ہے۔

انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعے کے روز الاسکا کے شہر اینکورج میں ہونے والی ملاقات کے باقی ماندہ اہم معاملات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ   ان معاملات   میں علاقائی  حدود  کا تعین اور  طویل مدتی سلامتی کی ضمانتوں کے بارے میں سوالات اور یوکرین کے ممکنہ فوجی اتحاد جیسے عناصر شامل   تھے  ۔

روبیو نے مزید کہا کہ علاقائی فیصلے بالآخر یوکرین کے ہیں۔

 ٹرمپ اور پوٹن نے الاسکا میں تین گھنٹے تک بند کمرے میں ملاقات کی جس میں پوٹن نے کہا کہ وہ ایک "مفاہمت" پر پہنچ گئے ہیں۔

سربراہی اجلاس کے بعد ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اہم نکات پر اتفاق کیا گیا ہے اور صرف معمولی چیزیں باقی ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پیر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور ان تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سینئر یورپی رہنماؤں اور نیٹو کے سربراہ کا ایک گروپ یوکرین کے معاملے پر مذاکرات میں شرکت کے لیے پیر کو واشنگٹن کا دورہ کرے گا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اتوار کے روز ایک علیحدہ ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ٹرمپ نے میڈیا کی ان خبروں کی مذمت کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پوٹن کو امریکہ میں ایک اہم سربراہی اجلاس کی اجازت دے کر انہیں 'بڑی شکست' کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان