مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے وضاحت کی کہ بیتونیا شہر میں نشانہ بنائی گئی یہ زمی,نغیر قانونی اسرائیلی بستی 'بیت ہورون'  سے متصل اور ہائی وے نمبر 443 کے قریب واقع ہے
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
اسرائیل-فلسطین

ایک فلسطینی سرکاری ادارے نے اتوار کے روز بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے میں واقع ایک موجودہ فوجی تنصیب کو وسعت دینے کے مقصد سے  تقریباً 9.3 ایکڑ فلسطینی اراضی ضبط کرنے کا فوجی حکم جاری کیا ہے۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے وضاحت کی کہ بیتونیا شہر میں نشانہ بنائی گئی یہ زمی,نغیر قانونی اسرائیلی بستی 'بیت ہورون'  سے متصل اور ہائی وے نمبر 443 کے قریب واقع ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ فوجی نقشے ظاہر کرتے ہیں کہ اس حکم نامے کے دائرے میں آنے والے پلاٹ اور راستے، موجودہ فوجی علاقے سے جڑ کر ایک متصل حصہ بناتے ہیں۔

یہ فیصلہ اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کو دستخط کی تاریخ سے 60 دنوں کے لیے زمین کی مکمل ملکیت اور استعمال کا حق دیتا ہے۔

متاثرہ فلسطینی زمیندار اور دیگر افراد فیلڈ معائنے کے بعد سات دنوں کے اندر اسرائیلی حکام کے پاس اعتراض درج کرا سکتے ہیں۔

 کمیشن کے مطابق، یہ افراد زمین کے استعمال کی قیمت یا معاوضے کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ اس طرح کے ضبطگی کے احکامات باضابطہ طور پر ملکیت منتقل نہیں کرتے، لیکن یہ فلسطینی مالکان کو ان کی زمین کی ملکیت اور استعمال سے محروم کر کے اراضی کو براہ راست اسرائیلی فوجی کنٹرول میں لے آتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تازہ ترین اقدام غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے تحفظ اور ان کے ارد گرد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے فوجی انفراسٹرکچر کی توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔

کمیشن کے مطابق، اسرائیل نے جولائی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مجموعی طور پر تقریباً 205 ایکڑ فلسطینی اراضی کو نشانہ بناتے ہوئے 31 ضبطگی کے احکامات جاری کیےجس میں رام اللہ اور البیرہ  کی تقریباً 28 ایکڑ زمین بھی شامل ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور