مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
ایران میں گرے ایف-15 کے دوسرے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران میں مار گرائے گئے  طیارے کے دوسرے فضائی اہلکار کو محفوظ طریقے سے بازیاب کر لیا ہے، اور اسے “امریکہ کی تاریخ کے سب سے زیادہ جرأت مندانہ تلاش اور نجات کے آپریشنز میں سے ایک” قرار دیا
ایران میں گرے  ایف-15 کے دوسرے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے:ٹرمپ
امریکی اسپیشل فورسز نے ایران کے اوپر مار گرائے گئے ایف-15 لڑاکا طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو بچا لیا ہے۔ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران میں مار گرائے گئے  طیارے کے دوسرے فضائی اہلکار کو محفوظ طریقے سے بازیاب کر لیا ہے، اور اسے “امریکہ کی تاریخ کے سب سے زیادہ جرأت مندانہ تلاش اور نجات کے آپریشنز میں سے ایک” قرار دیا۔

ٹرمپ نے اتوار کو ٹروتھ سوشَل پر کہا  کہ یہ بہادر جنگجو ایران کے خطرناک پہاڑوں میں دشمن کی لائنوں کے پیچھے تھا اور ہمارے دشمن اسے شکار کر رہے تھے،” ۔

یہ معجزاتی تلاش اور نجات کی کارروائی کل ایک اور بہادر پائلٹ کی کامیاب بازیابی کے علاوہ ہے، جس کی ہم نے تصدیق نہیں کی کیونکہ ہم اپنی دوسری نجاتی کارروائی کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے تھے۔

یہ فضائی اہلکار اُن دو رکنی عملے کے دوسرے رکن تھے جن کے F-15 کے بارے میں ایران نے جمعہ کو کہا تھا کہ اس کو اس کی فضائی دفاعی قوتوں نے مار گرایا تھا۔

یہ اعلان ایسے موقع پر آیا جب ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل اور کویت پر میزائل اور ڈرون داغے، اور یہ اس سے ایک دن بعد ہوا جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ طے کرے ورنہ 'مکمل  جہنم' کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بازیابی مشن کے بعد امریکی افواج ایران سے نکل گئیں

ذرائع ابلاغ کی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، امریکی خصوصی افواج نے ایران کے اندر متعدد آپریشنز انجام دیے تاکہ وہ دونوں عملے کے ارکان کو تلاش کریں، جب وہ طیارے سے ایجیکٹ ہو گئے اور مواصلاتی نظام کے ذریعے رابطہ قائم کیا۔

عہدیداروں نے کہا کہ پائلٹ کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کر لیا گیا، جبکہ دوسرے عملے کے رکن کو تلاش کرنے اور نکالے جانے میں ایک دن سے زائد وقت لگا۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ کارروائی میں ایک ماہر کمانڈو یونٹ شامل تھا جسے وسیع فضائی معاونت فراہم کی گئی۔

جمعے کے بازیابی کے ایک اقدام کے دوران، ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اس مشن میں شامل ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ عملے کے ارکان زخمی ہوئے، لیکن وہ طیارہ قابلِ عمل رہا اور پرواز جاری رکھی۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی فضائیہ کے طیاروں نے اس علاقے کی طرف بڑھنے والی ایرانی فورسز پر بھی حملے کیے تاکہ وہ حادثے کی جگہ تک نہ پہنچ سکیں۔

عہدیداروں کے مطابق، اس کارروائی میں شامل تمام امریکی اہلکار اس کے بعد ایران سے نکل چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ