دنیا
1 منٹ پڑھنے
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
ملائیشیا حکومت، میانمار واپس جانے والے شہریوں کی حراستوں سے متعلق میانمار حکومت سے وضاحت طلب کرے گی: وزیر خارجہ محمد حسن
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
(آرکائیو) 4 اکتوبر کو میانمار کے 1,476 شہریوں کے ینگون شہر پہنچنے کی اطلاع دی گئی تھی

ملائیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ "ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے" ۔

روزنامہ فری ملائیشیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ "ہمیں، وطن واپس بھیجے گئے سینکڑوں شہریوں کو میانمار فوج کی طرف سے حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔   ملائیشیا ،میانمار  حکومت سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرے گا"۔

محمد حسن نے کہا ہے کہ ’’ اگر ابھی بھی 300 افراد کے زیرِ حراست ہونے کی خبریں موجود ہیں  تو  ہم میانمار کی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ صورتحال کی وضاحت  کرے۔‘‘

انہوں نے کہا ہے کہ میانمار نے ان افراد کی سلامتی کی ضمانت دی تھی لہٰذا ملائیشیا میانمار میں متعین اپنے ناظم الامور سے ان الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے کہے گا۔

اطلاعات کے مطابق 4 اکتوبر کو میانمار کے 1,476 شہری ینگون شہر پہنچے تھے۔ توقع ہے کہ  مزید 3,524 مہاجرین کو بھی ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ
ایران پر حملہ 'کل' ہی ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکہ: مسلّح حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
چار فلپائنی فضائیہ کے پائلٹ تربیتی مشق کے دوران فضاء میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی