دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، چین کے دورے پر
میں، مئی میں بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کروں گا: صدر ٹرمپ
ٹرمپ، چین کے دورے پر
ٹرمپ کا دورہ رہنماؤں کی اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلی بالمشافہ بات چیت ہوگی، جہاں وہ تجارتی جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے۔ (فائل) / Reuters

 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مئی میں بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ایران جنگ کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد مئی میں متوقع اس دورے کے بارے میں آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے  کہا  ہے کہ "وہ اس اہم  دورے کے منتظر ہیں، جو اصل میں مارچ کے آخر میں ہونا تھا۔انہوں نے  اسی سال واشنگٹن میں شی اور ان کی اہلیہ کی میزبانی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میری ملاقات چین کے انتہائی معزز صدر، شی جن پنگ کے ساتھ، جو اصل میں ایران میں ہماری عسکری کارروائی کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، دوبارہ  طے شدہ پروگرام کے مطابق 14اور 15 مئی کو بیجنگ میں طے پائے گی۔

ٹرمپ کے دورے  کا مقصد دنیا کی دو  بڑی ترین معیشتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا تھا  اور انہیں مارچ 31 سے  اپریل کے درمیان بیجنگ جانا تھا۔

تاہم ٹرمپ نے 16 مارچ کو کہا تھا کہ انہوں نے چین سے درخواست کی تھی کہ وہ ایران جنگ کے دوران  ملاقات کو ملتوی کردے۔

 ٹرمپ نے آخری دورہ  چین  2017 میں کیا تھا اور اب متوقع  دورہ  اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی پہلی براہِ راست پہلی ملاقات ہو گی۔  جنوبی کوریا کی ملاقات میں  انہوں نے تجارتی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی