دنیا
3 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں میں اب تک کئی درجن افراد ہلاک
مہلک جھڑپوں کہ جن  کے نتیجے میں سرحد کے دونوں طرف 700,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں کو روکنے کے لیے سب سے پہلے کمبوڈیا کو  فائر بندی  کا اعلان کرنا چاہیے۔
تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں میں اب تک  کئی درجن افراد ہلاک
سیساکیت، تھائی لینڈ کے علاقے میں 14 دسمبر 2025 کو، تھائی فوجیوں کے مطابق کمبوڈیا کی توپ خانے کی فائرنگ کے بعد ایک تباہ شدہ گھر دیکھا گیا۔ / AP

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تازہ  سرحدی جھڑپیں بدھ کو اپنے گیارہویں دن میں داخل ہو گئیں، اور 7 دسمبر کو تصادم دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے دونوں طرفین کے  کم از کم 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ تھائی فوج نے سرحدی علاقے میں توپ خانے کے حملے اور ڈرون حملے کیے۔

وزارت نے مزید کہا کہ کمبوڈیائی  قوتوں نے تھائی مورچوں  پر BM-21 راکٹس فائر کر کے جوابی کاروائی کی۔

یہ پیش رفت تھائی فوجیوں  کی طرف سے  چونگ انہ ما کے علاقے پر قبضہ کر نے کے بعد سامنے آئی ہے۔

فائر بندی کے مطالبات

تھائی لینڈ نے منگل کو کہا کہ مہلک جھڑپوں کہ جن  کے نتیجے میں سرحد کے دونوں طرف 700,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں کو روکنے کے لیے سب سے پہلے کمبوڈیا کو  فائر بندی  کا اعلان کرنا چاہیے۔

تھائی وزارت خارجہ کی ترجمان ماراٹی نالِتا اندامو نے کہا کہ کسی بھی فائر بندی  کو مخصوص شرائط پوری کرنی ہوں گی اور یہ  قابلِ اعتبار ہونا چاہیے، اور  انہوں نے اس تنازعے کے خاتمے کے لیے کمبوڈیا سے سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگیں ہٹانے کی کوششوں میں مخلصانہ تعاون کی اپیل  کی۔

تھائی حکام کے مطابق اب تک 19 تھائی فوجی اور 16 تھائی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ کمبوڈیا کی وزارت داخلہ کے مطابق 17 کمبوڈیائی شہری ہلاک اور 77 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امن معاہدہ کمزور پڑ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ تھائی اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کو روک دینے پر اتفاق کیا ہے، تا ہم  جھڑپیں اس کے باوجود جاری ہیں ۔

دونوں ممالک نے اکتوبر میں کوالالمپور میں صدر  ٹرمپ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی  موجود گی  میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن بعد ازاں سرحدی صوبے میں ایک  بارودی سرنگ کے  دھماکے میں تھائی فوجیوں کے  شدید زخمی ہونے پر یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا۔

تھائی حکام نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد تقریباً 18 کمبوڈیائی فوجی تھائی حراست میں ہیں۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازعہ طویل عرصے سے جاری ہے اور یہ بار بار پرتشدد جھڑپوں کی صورت اختیار کر چکا ہے، جن میں جولائی کی جھڑپیں بھی شامل ہیں جن میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ