دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایف بی آئی نے چارلی کرک کے قاتل کی نئی ویڈیو جاری کر دی
مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا: ایف بی آئی
ایف بی آئی  نے چارلی کرک کے قاتل کی نئی ویڈیو جاری کر دی
چرلی کرک کے قتل میں ملوث شخص یونیورسٹی آف یوتا ویلی کے احاطے سے باہر نکلتا ہوا۔ / Reuters

امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے 'ایف بی آئی'  نے، چارلی کرک کے قاتل کی، ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں، مشہور امریکی قدامت پسند کارکن 'چارلی کرک' کے قاتل، مشتبہ شخص کو  ایک چھت پر دوڑتے  اور پھر کنارے سے نیچے اتر کر قریبی جنگل میں غائب ہوتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص بظاہر کالج کے طالبعلموں کی عمر کا لگتا ہے۔ اس نے  سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر امریکی جھنڈا بنا ہوا تھا اور کینوس کے جوتے پہنے ہوئے تھے۔ یہ معلومات اس کی شناخت کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل  ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کے جائے وقوعہ سے ڈی این اے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں ۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ، مشتبہ شخص کے گرفتار ہوتے ہی ، سزائے موت کی درخواست کریں گے۔

تفتیشی افسران  نے تصدیق کی ہے کہ کیمپس کے قریب جنگلاتی علاقے سے ایک جدیدرائفل برآمد ہوئی ہے۔

مقامی  ذرائع ابلاغ  کے مطابق پولیس نے ایک شخص کی شناخت کر لی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایف بی آئی نے مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے فائرنگ کے فوراً بعد کی آڈیو بھی جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں تفتیش کار مشتبہ شخص کی تصاویر کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ مزید سراغ حاصل کیے جا سکیں۔

اکتیس سالہ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی کے قتل نے سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصے اور مذّمت کو جنم دیا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو