دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں امریکہ اور یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں وسیع پیمانے پر مندی  دیکھی جا رہی ہے۔
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
19 اگست 2026 کو واشنگٹن، ڈی سی میں لوگ امریکی قومی قرض کو ظاہر کرنے والے ایک پوسٹر کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ / AFP

امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی طرف سے، قرضے کی لاگت میں کمی کے لیے، کوششوں کے وعدوں کے باوجود، طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں امریکہ اور یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں وسیع پیمانے پر مندی  دیکھی جا رہی ہے۔

اسی دوران آبنائے ہرمز میں جاری امریکہ۔ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ وزارتِ  خزانہ نے 30 سالہ ٹریژری بانڈوں کی شرحِ سود گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد سرکاری بانڈوں کی واپسی کو کم از کم دوگنا کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد ابتدا میں شرحِ سود میں کمی آئی، تاہم مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے اس اقدام کے ممکنہ اثرات پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ تجزیہ کار اب بھی اس اقدام کو بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے اور حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر قرضوں کے اجرا جیسے گہرے اقتصادی مسائل کا ایک عارضی حل قرار دے رہے ہیں، جس کے بعد شرحِ سود دوبارہ بڑھ گئی ہے۔

کیون وارش کی سربراہی میں امریکی مرکزی بینک کی مستقبل کی شرحِ سود پالیسی کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رجحان برقرار ہے۔

اس وقت مالیاتی پالیسی کی سمت کے بارے میں زیادہ واضح رہنمائی کے لیے مستقبل قریب میں متوقع  جیکسن ہول اقتصادی سمپوزیم کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پائیدار اقتصادی بحالی کے لیے ساختی مالیاتی استحکام اور بجٹ خسارے میں کمی ضروری ہوگی۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور