دنیا
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا: مسجدِ اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کی ہر کوشش قابلِ نفرت ہے
مسجدِ اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کی ہر کوشش قابلِ نفرت اور اس مقدّس مقام کی بے حرمتی کے مترادف ہے: ملائیشیا وزارتِ خارجہ
ملائیشیا: مسجدِ اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کی ہر کوشش قابلِ نفرت ہے
[فائل] 14 مئی 2026 کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کے ساتھ دیوارِ گریہ کے پلازہ پر ایک بڑا اسرائیلی پرچم۔ / Reuters Archive

ملائیشیا نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ پر غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ دھاوے اور مقدس اسلامی مقام کے اندر اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید مذّمت کی اور اسے سنگین اشتعال انگیزی اور عبادت گاہ کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ملائیشیا وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کی ہر کوشش قابلِ نفرت اور اس مقدّس مقام کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔

غیر قانونی اسرائیلی آبادکار بروز اتوار پولیس کی زیرِ حفاظت  مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ مسجد  کے صحنوں میں اشتعال انگیز رسومات انجام دیں اور اسرائیلی پرچم لہرائے۔

وزارت نے کہا ہے کہ آبادکاریہ اقدامات اسرائیل کی پشت پناہی میں کر رہے ہیں اور ان کا مقصد زمینی حقائق کے ساتھ ساتھ مسجدِ اقصیٰ کی ثقافتی، تاریخی اور مذہبی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق"ایسے اقدامات ناقابلِ قبول  اشتعال انگیزی ہیں  اور بیت المقدّس میں مقدس اسلامی مقامات پر نگرانی کے کردار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ جب دشمنی اور جارحیت سب کے سامنے جاری ہو تو بین الاقوامی برادری خاموش نہیں رہ سکتی۔"

ملائیشیا نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا  ہےکہ وہ جاری خلاف ورزیوں کو روکنے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔

ملائیشیا نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اور، 1967 سے پہلے کی سرحدوں  کے اندر اور مشرقی بیت المقدّس  کے دارالحکومت والی، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2003 سے اسرائیلی پولیس یکطرفہ طور پر آبادکاروں کو جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ ہر روز صبح اور دوپہر کے وقت  مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دیتی چلی آ  رہی ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مسجدِ اقصیٰ سمیت پورے مقبوضہ مشرقی بیت المقدّس کو یہودی رنگ دینے کی کوششوں اور شہر کی عرب و اسلامی شناخت کو مٹانے کی مہم میں تیزی لا رہا ہے۔

فلسطینی، مشرقی بیت المقدّس کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت سمجھتےاور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی قراردادیں 1967 میں اسرائیل کے شہر پر قبضے یا 1980 میں اس کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتیں۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ