دنیا
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ایک غیر معمولی سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 19 ملین پولش شہریوں کا طبّی ڈیٹا لیک ہوگیا ہے: گاکوفسکی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
گاوکوفسکی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں ہیں کہ ڈیٹا کسی دوسرے ملک کے حملے کے نتیجے میں چوری ہوا تھا۔ X/@KGawkowski

پولینڈ میں 19 ملین شہریوں کا طبّی ڈیٹا چوری ہو گیا ہے۔

ٹی وی پی ورلڈ چینل کی خبر کے مطابق پولینڈ   کے وزیر برائے  ڈیجیٹل امور کژیشتوف گاکوفسکی نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں بڑے پیمانے پر طبی ڈیٹا لیک ہونے اور اس واقعے سے تقریباً 19 ملین شہریوں کے متاثر  ہونے کا اعلان کیاہے۔

گاکوفسکی نے کہا ہے کہ ایک غیر معمولی سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 19 ملین پولش شہریوں کا ڈیٹا لیک ہوگیا ہے۔ یہ حملہ، ڈاکٹروں اور کلینکوں کے زیرِ استعمال اور ملک میں خفیہ طبی ریکارڈ فراہم کرنے والے بڑے ترین اداروں میں سے ایک کے، مریضوں کے آن لائن ریکارڈ پلیٹ فارم کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ"کمپنی نے بھی 19 ملین مریضوں کا ریکارڈ چوری ہونے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ  اس ریکارڈ کو  آپس میں جوڑا بھی جا سکتا ہے۔"

وزیر نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے ادارے واقعے کی نوعیت اور اسباب  کے تعین کے لیے کام کر رہے ہیں اور حکومت نے چوری  سے متعلقہ تمام معلومات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

گاکوفسکی نے کہا ہے کہ فی الحال ڈیٹا کے کسی دوسرے ملک کی طرف سے چوری کئے جانے کے بارے میں  کوئی اشارہ نہیں ملا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ"کوئی بھی نہ تو کسی سے مذاکرات کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کی بلیک میلنگ کے سامنے جھکے گا۔"

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی