دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
17 اکتوبر کو منعقدہ احتجاجات کے دوران 149 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہوں نے توڑ موڑ اور لوٹ مار کی۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
فرانس میں مظاہروں کے دوران 2 افراد ہلاک، 149 گرفتار

فرانس کے وزیرِ انصاف جیرالڈ دارمانن نے ہفتے کے روز منعقدہ زرد جیکٹ تحریک کے دوران تشدد کے واقعات پیش آنے والے شمالی شہر لیل کا دورہ کیا۔

دارمانن نے وہاں کہا کہ وہ زرد جیکٹ  تحریکوں کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کے خلاف عدالتی ردِ عمل سے مطمئن ہیں۔

فرانسیسی وزیر نے اعلان کیا کہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ یا لوٹ مار میں ملوث 149 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے روز دارالحکومت میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران دو افراد کی ہلاکت کے حوالے سے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

پیرس پولیس کے بیان کے مطابق، پیرس میں ریپبلک اسکوائر کے نزدیک 17 اکتوبر کو ایک 59 سالہ شخص بے ہوشی کی  حالت میں پایا گیا تھا۔

متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعات کے دوران بیہوش ہونے والے ایک 48 سالہ شخص کی لاش بھی 19 اکتوبر کی صبح پیرس کی برگر سٹریٹ  سے ملی۔

فرانس میں مظاہرے

طالب علموں کی بھی حمایت حاصل کرنے والے زرد جیکٹ نے مہنگائی اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے خلاف 17 اکتوبر کو ملک گیر مظاہرے کیے۔

مظاہروں کے دوران تقریباً 2 ہزار 500 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک ہزار سے زائد پولیس، جنڈارمری کے اہلکار اور فائر فائٹر زخمی ہوئے۔

تشدد کا ماحول پیدا ہونے  والے مظاہروں میں تقریباً 3 ہزار دکانوں  کو  نقصان پہنچا  یا لوٹ مار کا شکار ہوئیں۔

لیموج کے میونسپل ہال اور لیون میں ٹورازم آفس کو آگ لگا دی گئی، جبکہ مارسی کے مظاہرین نے میونسپل عمارت کو نقصان پہنچایا۔

مظاہروں میں جن کے کاروبار کو نقصان پہنچا، انہوں نے حکومت پر بحران کو قابو میں رکھنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔

سینکڑوں مظاہرین 18 اکتوبر کو پیرس میں دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔

مقامی حکام نے ممکنہ مظاہروں کو روکنے کے لیے پیرس، لیل، لیون، نائس اور مارسی سمیت بعض علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج