مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
دبئی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے،4 افراد زخمی
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے نزدیک بدھ کو دو ڈرون لگے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے
دبئی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے،4 افراد زخمی
دبئی / Reuters

اطلاعات کے مطابق ڈرونز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک حملہ کیا اور آبنائے  ہرمز کے اطراف میں  جہاز نشانہ بنے جب کہ ایران نے اپنی فوجی مہم جاری رکھی جس نے تیل کی منڈیوں اور فضائی و بحری ٹریفک میں خلل ڈال دیا ہے ۔

دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی رپورٹیں واضح طور پر یہ نہیں بتا رہیں تھیں کہ زخمی ہونے کی وجہ  ملبہ تھی یا براہِ راست حملہ مگر متحدہ عرب امارات میں قائم اخبار 'The National' نے رپورٹ کیا کہ دو ڈرون ایران سے لانچ کیے گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی فوج کا کہنا ہے کہ تہران پر امریکہ-اسرائیلی کارروائی کے بعد 28 فروری کو جب کشیدگی شروع ہوئی تو ایران نے 1,400 سے زائد ڈرون فائر کیے ہیں۔

تیل سے مالامال خلیجی خطے نے امریکہ-اسرائیل کے  حملوں کے جواب میں ایران کے حملوں کا شدید سامنا کیا ہے، جن میں تہران نے امریکی اثاثوں کے ساتھ ساتھ شہری انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا۔

ایران نے خلیجی توانائی کے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا اور  آبنائے  ہرمز میں بحری جہاز رانی کو  تقریبا رکوا دیا  ہے  ، جہاں معمول کے مطابق دنیا کی تیل  کی پیداوار کا تقریباً 20 فیصد گزر ہوتا ہے جس سے قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ سامنے آیا ہے۔

بحری سلامتی حکام نے بدھ کو کہا کہ آبنائے  ہرمز میں تین جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز سے لگے، جن میں سے ایک جہاز پر آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بیشتر عملے کو اسے ترک کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

دو بحری سلامتی ذرائع نے کہا کہ تھائی لینڈ  پرچم بردار  'Mayuree Naree'  پر عمان کے قریب شمال میں تقریباً 11 سمندری میل کے فاصلے پر حملہ کیا گیا۔

برطانیہ کی بحری تجارتی آپریشنز (UKMTO) نے بعد میں اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ بجھا دی گئی تھی جبکہ ضروری عملہ جہاز پر ہی موجود رہا۔

قبل ازیں، جاپانی پرچم بردار کنٹینر شپ 'One Majesty' کو متحدہ عرب امارات کے رأس الخیمہ کے شمال مغرب میں تقریباً 25 سمندری میل (46 کلومیٹر) فاصلے پر نامعلوم پروجیکٹائل سے معمولی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس کے عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور جہاز ایک محفوظ لنگرگاہ کی طرف روانہ ہے۔

بحری سلامتی کمپنیوں نے کہا کہ ایک تیسرے  مال بردار جہازکو بھی دبئی کے شمال مغرب میں تقریباً 50 میل کے فاصلے پر نامعلوم پروجیکٹائل لگا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے نزدیک بدھ کو دو ڈرون لگے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔۔

بتایا گیا ہے کہ اس  واقعے میں دو گھانا کے باشندوں اور ایک بنگلہ دیشی شہری کو معمولی زخم آئے، جبکہ ایک بھارتی شہری کو معتدل چوٹیں آئیں۔

مزید کہا گیا  کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

 

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ