دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بندکر دی ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے ہفتہ کو اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا  کہ تمام فضائی کمپنیاں، پائلٹس، منشیات فروشوں، اور انسانی اسمگلروں کے لیے براہ کرم وینزویلا کے اوپر اور اس کے گرد و نواح کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں
ونیزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بندکر دی ہے:ٹرمپ
وینیزویلا / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اس کے ارد گرد تمام فضائی حدود کو "بند" سمجھا جانا چاہیے۔

ٹرمپ نے ہفتہ کو اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا  کہ تمام فضائی کمپنیاں، پائلٹس، منشیات فروشوں، اور انسانی اسمگلروں کے لیے براہ کرم وینزویلا کے اوپر اور اس کے گرد و نواح کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں یہ پیغام کیریبین میں امریکی فوجی تعیناتی کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں واشنگٹن نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز اور کئی  دیگر جنگی جہاز تعینات کیے ہیںجو کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف توسیع شدہ آپریشن کا حصہ ہے۔

تاہم، کاراکاس کا کہنا ہے کہ اصل مقصد اس کی  حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

ستمبر کے اوائل سے، امریکی فوج نے 20 سے زائد جہازوں پر حملے کیے ہیں جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ کیریبین سمندر اور مشرقی بحرالکاہل میں وینزویلا کی منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک ہیں۔

ان حملوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ نے عوامی طور پر اس بات کے شواہد جاری نہیں کیے ہیں کہ نشانہ بنائی گئی کشتیاں  منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث  یا امریکہ کے لیے کوئی خطرہ تھیں۔

اس مہم نے خطے میں کشیدگی کو شدید بڑھا دیا ہے، جس پر حکومتوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے جو اس بات پر فکر مند ہیں کہ امریکی فوجی موجودگی پہلے سے ہی نازک صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اور مادورو نے گزشتہ ہفتے فون پر بات کی تھی، جس میں امریکہ میں ملاقات کے امکان پر بات چیت ہوئی۔

یہ رپورٹ اس دن سامنے آئی جب ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ امریکہ کی کوششیں وینزویلا میں مبینہ منشیات کی اسمگلنگ کو "زمینی کاروائی  کے ذریعے روکنے کے لیے  ضروری  ہیں جس سے کاراکاس اور  ہمسایہ  ممالک میں مزید تشویش پیدا ہوئی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام