دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے کل شب یوکرین پر شدید حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "عملاً پوری رات روسیوں نے دنیپرو اور ہمارے دیگر شہروں اور آبادیوں پر بمباری کی"،  جس میں زیادہ تر ہدف شہری انفراسٹرکچر تھے۔
روس کے کل شب یوکرین پر شدید حملوں میں درجنوں  افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یوکرین کے شہر دنیپرو میں، روس کے یوکرین پر حملے کے دوران، ایک رہائشی عمارت پر روسی ڈرون اور میزائل حملے کے بعد امدادی کارکن مصروفِ عمل ہیں۔ / Reuters

روسی فوج  کے ایک بڑے شبانہ حملے میں یوکرین میں چار افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے،  روس نے جنوب مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو کو نشانہ بناتے ہوئے 660 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے اور کئی دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "عملاً پوری رات روسیوں نے دنیپرو اور ہمارے دیگر شہروں اور آبادیوں پر بمباری کی"،  جس میں زیادہ تر ہدف شہری انفراسٹرکچر تھے۔

ریجنل گورنر اولیکسندر ہانژا نے کہا کہ دنیپرو میں ایک عمارت سے دو لاشیں برآمد  ہوئی  ہیں ،  انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اور افراد ممکنہ طور پر ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہر میں مزید 21 افراد زخمی ہوئے۔

شمالی علاقے چیرنیہیف  کے گورنر کا کہنا ہے کہ  میزائل اور ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ۔

زیلنسکی نے کہا ہے کہ"ایسے ہر حملے کو ہمارے شراکت داروں کے لیے یہ یاد دہانی بننا چاہیے کہ صورتحال فوری اور ٹھوس اقدام، اور ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں کی تیز رفتار تقویت کا تقاضا کرتی ہے۔"

یوکرینی فضائیہ نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا کہ روس نے 619 ڈرونز اور 47 میزائل یوکرین پر داغے، جن میں سے  580 ڈرونز اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔

روس ہر شب  درجنوں ڈرونز کے چھوٹے حملے کرتا رہا ہے، اور درمیان میں کبھی کبھار بڑے پیمانے پر حملے بھی کیے جاتے ہیں جن میں سینکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائل استعمال ہوتے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
کریملن:پوتن زیلینسکی سے امن معاہدہ ہونے کی صورت میں ملاقات کے لیے تیار ہیں
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نامور لبنانی صحافی امل خلیل کو ہلاک کر دیا
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
متعدد ایرانی ٹینکر کامیابی سے امریکی ناکہ کاٹ چُکے ہیں
ایران کے قریب جہاز پر حملہ، عملہ محفوظ رہا
امریکی میزائل ذخائر میں 'نمایاں کمی' آئی ہے، مستقبل میں یہ صورتحال سنگین بن سکتی ہے: رپورٹ
یورپی یونین میں مہاجر آبادی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
ایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
اقوام متحدہ: ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں
"جنگ بندی میں توسیع " تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
فلپائن: وسیع پیمانے کی آتشزدگی درجنوں گھر تباہ
امریکہ: جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا
ترک پہلوان نےکُشتی میں ریکارڈ قائم کر لیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک پبلک اسکول کو تباہ کر دیا ہے