دنیا
2 منٹ پڑھنے
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
آئی ایم ایف نے توانائی بحران کی وجہ سے 2026 میں یورپ میں سست رفتار معاشی ترقی اور بلند افراط زر کی پیش گوئی کر دی
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
فائل فوٹو: آئی ایم ایف کی یورو زون کے لیے 2026 کی مہنگائی کی پیش گوئی 2.6 فیصد تھی، جو 2025 میں 2.1 فیصد سے زیادہ تھی۔ / Reuters

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  'آئی ایم ایف' نے مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کی وجہ سے 2026 میں یورپ میں سست رفتار معاشی ترقی اور بلند افراط زر کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کے یورپی شعبے کے ڈائریکٹر الفریڈ کامر نے کہا ہے کہ خطّے کو  ایک نئے معاشی مسئلے کا سامنا  ہے جس  سے نمٹنے کے لیے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کامر نے کہا ہے کہ رواں سال میں یورپی یونین اقتصادیات صرف 1.3% کی شرح  سے ترقی کر سکے گی۔

آئی ایم ایف نے متنّبہ کیا ہے کہ  مستقل رسدی جھٹکوں  اور سخت مالیاتی حالات پر مشتمل ایک  سنگین منظرنامہ  افراط زر کو 5% کے قریب پہنچا سکتا اور یورپی یونین کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا سال 2026 کے لیے افراط زر کا تخمینہ یورو زون کے لیے 2.6% مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شرح 2025 کے 2.1% کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کی توقعات اسکینڈینیوین معیشتوں کے لیے 2.2%، یورپ کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے 10.8%، دنیا کے لیے 4.4% اور ترقی یافتہ معیشتوں کے لیے 2.8% کی سطح پر ہیں۔

یورپی مرکزی بینک شرح سود میں اضافے کا منصوبہ بنا رہا ہے

مذکورہ آئی ایم ایف رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا  ہےکہ توانائی کی کسی معّینہ ہدف سے محروم ' تعاون  تدابیر' نے خوشحال  گھرانوں کو غیر متناسب فائدہ پہنچایا ہے۔

یورپی حکومتوں نے 2022 کے توانائی بحران کے دوران توانائی کے امدادی پیکجوں پر اپنی جی ڈی پی کا اوسطاً 2.5% خرچ کیا تھا۔

بین الاقوامی ادارے نے پالیسی سازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قیمتوں کی 'زیادہ سے زیادہ' حدوں سے گریز کریں اور اس کے بجائے ہدف شدہ اور محدود دورانیے کی  امداد پالیسی  نافذ کریں۔

ادارے نے کہا ہے کہ مرکزی بینکوں کو افراط زر کی توقعات کو مستحکم کرنے پر سختی سے توجہ دینی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی مرکزی بینک اس سال کے آخر تک پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 50 بیس پوائنٹ کے اضافے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ