دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
یہ میوزیم 1853 سے 1856 کے دوران روسی سلطنت اور سلطنت عثمانیہ سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان ہونے والی کریمیا کی جنگ کی یاد میں بنایا گیا ہے جس میں  روس کو شکست ہوئی تھی
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
تاریخی عجائب خانہ / Reuters

یوکرینی ڈرونز نے روس کے زیر قبضہ کریمیا کے شہر سیواستوپول میں ایک تاریخی میوزیم کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ فضائی حملوں کے پیش نظر رات کے وقت چلنے والی ٹرینوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

یہ میوزیم 1853 سے 1856 کے دوران روسی سلطنت اور سلطنت عثمانیہ سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان ہونے والی کریمیا کی جنگ کی یاد میں بنایا گیا ہے جس میں  روس کو شکست ہوئی تھی۔

سیواستوپول کے روس کی طرف سے مقرر کردہ گورنر میخائل رازوزیوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ میوزیم کی چھت پر آگ لگی ہوئی ہے۔

 انہوں نے نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ رازوزیوف نے  آج  صبح اپنی پوسٹ میں کہا کہ دشمن کو اس گستاخی کی قیمت چکانی پڑے گی!۔

کریمیا میں ہی ایک اور جگہ پر حکام نے رات کے اوقات کے لیے ٹرینوں کے نظام الاوقات کو کم کر دیا ہے۔

 جزیرہ نما کے روسی گورنر سرگئی اکسیونوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یہ فیصلہ اس ہفتے ایک ڈرون حملے کے بعد کیا گیا جس میں ایک ٹرین ڈرائیور زخمی اور اس کا اسسٹنٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

کریمیا، جسے روس نے 2014 میں یوکرین سے الگ کر کے اپنے ساتھ ملایا تھا، حالیہ یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد ایندھن کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چھٹیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔

 

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا